زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

پیر، 15 دسمبر، 2025

دینی طلبا کیلئے فنانشل لٹریسی کی اہمیّت

دینی طلبا کیلئے فنانشل لٹریسی کی اہمیّت : 
ڈاکٹر نذر حافی  :
جو دینی طلبا  فنانشل لٹریسی  سے آشنا نہیں ہوتے وہ اس  فہم سے محروم رہتے ہیں کہ  علم دین کو عملی زندگی کے مالی انتظام کے ساتھ کیسے جوڑا جائے!۔  وہ آمدنی کے باوجود تنگ دستی، قرض اور کمزور اقتصادی فیصلوں  کے شکار رہتے ہیں۔ چنانچہ  فنانشل لٹریسی بنیادی طور پر انسان کو مالی فیصلے ، معاشی سمجھداری، لین دین کی  حکمت اور آمدن و اخراجات میں  نظم و ضبط کی مہارت سکھاتی ہے۔ یہ  طلبا کو محض پیسے کی گنتی یا حساب کتاب کے بجائے زندگی کے ہر مالی پہلو کو شعوری اور مؤثر انداز میں سمجھنے اور منظم کرنے کی صلاحیت  عطا کرتی ہے۔ مثلاً فنانشل لٹریسی یہ سکھاتی ہے کہ آپ کیلئے  پیسہ کہاں کہاں  سے آنا ممکن ہے، آپ کی آمدنی کے مختلف ذرائع کون سے ہیں، اور ہر ذریعہ کس حد تک قابلِ اعتماد ہے۔؟
اسی طرح یہ سکھاتی ہے  کہ پیسے کو  کہاں پر اور کس طرح  سے خرچ کیا جائے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ حلال منافع حاصل ہو، نیز کیسے   اخراجات میں فضولیات سے بچا جائے اور ضروریات کو ترجیح دی جائے۔ فنانشل لٹریسی سے انسان کو یہ سوچ ملتی ہے  کہ کب اور کس مقدار میں اخراجات کو کنٹرول کر کے  پیسہ بچایا جائے، اور اسے مستقبل یا اہم منصوبوں کے لیے کہاں پر  لگایا جائے تاکہ مالی تحفظ اور اقتصادی  ترقی ممکن ہو۔ نیز قرض لینے یا دینے کے معاملات کو  ذمہ داری اور محتاط انداز میں معاشی ارتقا کیلئے مناسب انداز میں  انجام دینا  بھی اسی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس کے بغیر انسان یہ سمجھنے سے قاصر رہتا ہے کہ کون سے مالی فیصلے خطرناک ہیں اور  کون سے آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہیں!۔ یہ  لٹریسی منافع کمانے کے ساتھ ساتھ  پیسے کے استعمال میں ایمانداری، شفافیت اور دین و اخلاق کے اصولوں کو شامل کرنے کا شعور دیتی ہے۔المختصر یہ کہ فنانشل لٹریسی انسان کو سکھاتی ہے کہ مالی فیصلے لمحاتی خواہش کے بجائے مستقبل کی ضرورتوں، خوابوں اور زندگی کے  وژن کے مطابق کیے جائیں۔
جو دینی طلبا  مذکورہ بالا  شعور سے محروم رہتے ہیں، وہ نہ صرف   معاشرے میں شخصی و ذاتی آزادی کھو دیتے ہیں بلکہ ان کی عدمِ لیاقت کے باعث  مدارس، وقف اور دیگر مقدس اثاثے بھی متولی حضرات کی ذاتی یا خاندانی ملکیت میں بدل جاتے ہیں ۔
چنانچہ دینی طلبا کو یہ سیکھنا چاہیے  کہ علم دین کو عملی زندگی کے مالی انتظام کے ساتھ کیسے  جوڑا جائے۔ نیز  بجٹ سازی، زکوٰۃ و وقف کے نظام کی شفافیت، اسلامی مالیات کے اصول، اور جدید اقتصادی مواقع جیسے آن لائن تدریس، تحقیق، سماجی کاروبار اور اسلامی کنسلٹنسی کو کیسے موثر انداز میں اپنایا جائے؟۔
اسلامی کنسلٹنسی، علم اور مالیاتی نظام کا عملی پہلو ہے، جو مالی اداروں، کاروبار اور مدارس کو شریعت کے مطابق رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اسے  مشورہ یا فتویٰ نہ سمجھئے، یہ  اقتصادی اور اخلاقی اصولوں کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کا ہنر ہے۔ مثال کے طور پر  ایک اسلامی بینک کو رہنمائی دینا کہ کونسی سرمایہ کاری سود یا ممنوع کاروبار میں نہیں آتی، وقف شدہ اثاثوں کا انتظام شرعی اصول کے مطابق کرنا، کمپنی کی مالیات اور ملازمین کی تنخواہیں شریعت کے مطابق رکھنا، یا آن لائن پلیٹ فارم پر سود سے پاک سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا۔ یہ عمل دینی طلبا کو امّت کے مقدس وسائل کاحقیقی محافظ بناتا ہے۔
جس سماج  میں اقتصادی  شعور  کا قحط ہو  وہاں کے  لوگ  آمدنی کے باوجود تنگ دستی، قرض اور غیر منظم منصوبہ بندی کا شکار رہتے ہیں۔ یہ اقتصادی  شعور  ایک منطقی، عملی اور اخلاقی زندگی کی مہارت ہے جو فرد کو دیانت، نظم و ضبط، شکر اور قناعت کے ساتھ جینا سکھاتی ہے۔ اس مہارت سے انسان یہ سیکھتا ہے کہ  پیسہ جمع کرنے کی چیز نہیں بلکہ  یہ  اعلی اہداف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے لہذا اس  کا استعمال حکمت، نظم و ضبط، دیانت اور تدبر کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ 
فنانشل لٹریسی سیکھنے  کا عمل بنیادی طور پر   پانچ  مراحل میں ممکن ہے۔ پہلے مرحلے میں  اسے بطورِ    علم حاصل کرنا ضروری ہے۔  علم حاصل کرنے سے مراد مالیاتی تصورات کو سمجھنا ضروری ہے۔ اس میں بجٹ سازی، بچت، سرمایہ کاری، قرض، سود اور خطرات کے اصولوں پر عبور ضروری ہے۔ دینی طلبا کو  یہ علم   اسلامی مالیات، زکوٰۃ و وقف کے نظام، اور شریعت کے مطابق مالی فیصلوں   کے حوالے  سے بھی ہونا چاہیے۔ اس موضوع پر مختلف  کتابیں، آن لائن کورسز، ویڈیوز اور ورکشاپس اس مرحلے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ایک  طالب علم کو    اپنی مالی حالت کا جائزہ لینا  آنا چاہیے۔   علم حاصل کرنے کے بعد اپنی آمدنی، اخراجات، بچت اور مالی ذمہ داریوں کو واضح طور پر لکھیں۔ یہ خود تجزیہ آپ کو بتائے گا کہ کہاں آپ فضول خرچی کر رہے ہیں، کہاں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اور کن معاملات میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا مرحلہ عملی تجربہ کرنے کا ہے۔ تیسرے مرحلے میں    مالی منصوبہ بندی، بچت اور شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے چھوٹے چھوٹے اقدامات کریں۔ مثلاً ماہانہ بجٹ بنائیں، چھوٹی سرمایہ کاری کریں، یا وقف اور خیراتی منصوبوں میں شفاف شراکت کریں۔ یاد رہے کہ عملی تجربہ شعور اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔
اس کے بعد چوتھا مرحلہ    رہنمائی اور مشاورت لینے کا ہے۔ چوتھے مرحلے میں    اسلامی کنسلٹنسی، مالی مشیر یا تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی سے مالی فیصلوں کی چانچ پرکھ کرنے کی مہارت حاصل کرنا ہے۔ یہ مشاورت درست فیصلے کرنے  اور مالی نظام کے پیچیدہ پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
پانچواں مرحلہ    مسلسل جائزہ لینے اور اصلاح کرتے رہنے  کا ہے۔   مالی حالات وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ فنانشل لٹریسی میں ماہر شخص مسلسل اپنی مالی حکمت عملی کا جائزہ لیتا  رہتاہے، غیر ضروری اخراجات کم کرتا ہے، اور نئے مواقع یا خطرات کے مطابق منصوبہ بندی کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
فنانشل لٹریسی سیکھنا  دراصل علم، شعور اور عملی تجربے کا امتزاج   ہے۔ یہ  لٹریسی انسان کو اپنے وسائل کا مالک، مالی خطرات سے محفوظ، اور زندگی کے ہر فیصلے میں باوقار اور ذمہ دار بناتی ہے۔ 
ہم آخر میں یہ  بتاتے چلیں کہ فنانشل لٹریسی سیکھنے کے لیے مارکیٹ میں متعدد وسائل دستیاب ہیں۔ آن لائن کورسز جیسے FinanciallyFit، Islamic Finance Basics یا CFLP، کتابیں اور ورکشاپس، اور اسلامی کنسلٹنسی ، یہ سب طلبا کو عملی رہنمائی فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر مدارس، وقف اور کاروبار کے مالی انتظام میں۔ یہاں پر والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کا کردار بھی اہم ہے۔ والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کو مالی معاملات میں ذمہ داری اور نظم و ضبط سکھائیں جبکہ کمیونٹی اور مدارس فنانشل ورکشاپس یا عملی تربیت فراہم کریں تاکہ طلبا کو عملی تجربہ  حاصل ہو۔
پاکستان میں فنانشل لٹریسی کے چند اہم مراکز درج ذیل ہیں جنہیں دینی طلبا بھی استفادہ کے لیے دیکھ سکتے ہیں:
National Institute of Banking & Finance (NIBAF) کا پروگرام National Financial Literacy Program for Youth (NFLP‑Y) جس کا ہدف نوجوانوں اور اسکول طلبہ کو مالیاتی شعور فراہم کرنا ہے۔ 
Kashf Foundation جنہوں نے خواتین خوردہ کاروباری افراد اور نوجوانوں کے لیے مالیاتی نظم و ضبط پر تربیتی نشستیں فراہم کی ہیں۔ 
Pathzomen، جو اسلام آباد، لاہور، کراچی وغیرہ میں ہائبرِڈ (آن لائن+حضور) ورکشاپس چلاتی ہے اور مالیاتی تعلیم اردو/انگلش دونوں زبانوں میں فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ     Bank Alfalah کا نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام  جسے State Bank of Pakistan کے تحت چلایا گیا تھا  اور مختلف اضلاع میں عوامی بیداری کے لیے کام کر رہا ہے۔ 
پس ضروری ہے کہ  ایک طرف تو دینی مدارس کے نصاب میں  فنانشل لٹریسی کو شامل کرنے کی گنجائش پیدا کی جائے اور دوسری طرف اسلامی کنسلٹنسی ﴿ اسلامی کنسلٹنسی سے مراد وہ رہنمائی اور مشاورت ہے جو مالی، تجارتی یا کاروباری فیصلوں میں اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے جو فرد یا ادارے کو یہ یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے کہ ان کی کمائی، سرمایہ کاری، قرض، بزنس یا وقف کے اثاثے حلال، شفاف اور شریعت کے مطابق ہوں ﴾کے ذریعے طلبا کو شریعت کے مطابق مالی فیصلے کرنے کی تربیت دی جائے تاکہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے مدرسے، وقف شدہ اثاثے اور امت کے لیے بھی فعال محافظ بنیں۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...