کتابوں کی اقسام
کتابوں کی دو اقسام ہیں: مفید اور تخصصی
مفید کتابیں یا آراء وہ ہوتی ہیں، جو ہر طرح کی قیل و قال سے جمع ہوسکتی ہیں اور ان سے کسی حد تک ممکن ہے کہ معلومات میں کچھ اضافہ بھی ہو جائے۔ ان میں دردِ دل، ارسطو کی کہاوتیں، افلاطون کے منقولات، ماضی کی تاریخ اور مستقبل کے خواب، بلند ارادے اور مضبوط فیصلے سب کچھ ہوتا ہے، لیکن یہ ایک مروجہ و مسلمہ سسٹم اور نظام سے بالکل عاری ہوتی ہیں۔ ان کی بنیاد پر آپ نہ کسی نظام کو پرکھ سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے اندر سے کوئی نظام اخذ ہوسکتا ہے۔ دوسری قسم کی کتابیں اور آراء تخصصی ہوتی ہیں۔انہیں خود ان کے متعلقہ سسٹم کے اندر جا کر سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔بصورت دیگر یا تو ایسی کتابیں اور آراء دماغ کے اوپر سے گزر جاتی ہیں اور یا پھر قیل و قال میں ہی اضافہ کرتی ہیں۔ مثلاً کسی کو بغیر تخصص کے ریاضی یا الجبرے، عرفان یا فلسفے، علوم حدیث یا فقہ کی چند تخصصی کتابیں ہاتھ لگ جائیں تو وہ اُن سے سمجھے گا کیا اور سمجھائے گا کیا۔ زیادہ سے زیادہ وہ ان کتابوں سے پریشان کن گفتگو اور پراگندہ باتیں ہی بیان کرے گا۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں