دی ایمز سکول اینڈ کالج میں چند گھنٹے
رپورٹ: سبطین حیدر متعلم جامعۃ الرضا بارہ کہو اسلام آباد
25فروری کو جامعۃ الرضا کے سال اول اور سال سوم کے طلبا نے دی ایمز سکول اینڈ کالج کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس دوران دی ایمز سکول اینڈ کالج کے اسٹاف کی طرف سے ہمیں بڑے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ہم نے دی ایمز سکول اینڈ کالج کے مختلف شعبوں کی لیبارٹریزاورلائبریری کا بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر دی ایمز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محترم روزی علی نے بھی مہمان طلباء سے گفتگو کی۔دی ایمز سکول اینڈ کالج کے CEO پروفیسر امتیاز رضوی صاحب نے ہمیں ایک مختلف انداز میں آگے بڑھنے، تعلیم حاصل کرنے اور سوال کرنے کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق جامعتہ الرضا کے طلباء کا مطالعاتی دورہ بروز ہفتہ25/01/2025 کو ہوا۔اس میں جامعۃ الرضا کی دو کلاسز سال اول اور سال سوم نے شرکت کی۔
صبح ساڑھے دس بجے ہم دی ایمز سکول اینڈ کالج کی طرف روانہ ہوئے جہاں دی ایمز کی انتظامیہ نے ہمیں خوش آمدید کہا۔
وہاں سکول کے ایڈمن محترم یثرب صاحب نے ہمیں مختلف کلاسز کا وزٹ کرایا۔ ہمیں مختلف شعبوں کے لیبز میں بھی لے جایا گیا۔ بیالوجی لیب ، کیمیسٹری لیب اور فزکس لیب نیز اسٹوڈیو نیز اسپورٹس کا میدان بھی ہمارے دورے میں شامل تھا۔ اس کے بعد ایک کانفرنس ہال میں پروفیسر ذوالفقار علی صاحب نے ہمیں اپنے پورے اسٹاف کی طرف سے خوش آمدید کہا اور دی ایمز سکول اینڈ کالج کا Vision اور Mission بیان کیا۔ ان کے بعد دی ایمز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محترم روزی علی صاحب نے ہمیں خوش آمدید کہا اور ہم سے بہت موثر اور جامع گفتگو کی۔
کچھ ہی دیر کے بعد ریفریشمنٹ کے دوران ہماری ملاقات ایمز سکول اینڈ کالج کے CEO سید امتیاز علی رضوی صاحب سے بھی ملاقات ہوئی۔ہوئی۔ انہوں نے ہمیں وقت کی قدر کرنے اور جدید دور میں دینی علوم اور علمائے دین کی اہمیت کے حوالے سے انتہائی اہم نکات بیان کئے۔ ان کی گفتگو کے دوران جامعۃ الرضا کے طلبا نے ان سے مختلف سوالات کئے ۔انہوں نے جہاں سوالات کے جوابات دئیے وہیں ہمیں علمی دنیا میں سوال اٹھانے کی اہمیت بھی بتائی۔ یہ مطالعاتی دورہ بظاہر مختصر سا تھا لیکن درحقیقت اپنے ہمارے بہت زیادہ معلومات، تجربات اور پیغامات لئے ہوئے تھا۔










0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں