
کاوشِ فکر: عارف بلتستانی:
مطالعے کی بھی اقسام ہوتی ہیں۔ گزشتہ شب اپنے استاد جناب نذر حافی صاحب کا ایک خوبصورت کالم ”مطالعہ کے نام پر مطالعہ ہی کیجئیے“ پڑھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بہت سادہ اور آسان الفاظ میں مطالعہ کرنے کے بارے میں مفید نکات بیان کئے ہیں۔ مطالعے کی اقسام کے بارے میں وہ لکھتے ہیں کہ بنیادی طور پر مطالعہ کرنے کی دو اقسام ہیں: ایک : عام مطالعہ یا مطالعہ برائے مطالعہ (casual reading) : ایسا مطالعہ جسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے اخبارات و جرائد، ڈائجسٹ و کہانیاں اور روز مرّہ کی خبریں، مضامین اور کالمز وغیرہ۔ یہ مطالعہ مختلف جہتوں سے مفید ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کی بنیاد پر آپ کوئی علمی کام انجام نہیں دے سکتے۔
دو : سنجیدہ مطالعہ (serious reading) مطالعہ برائے تو لیدِ نظریات: ایسا مطالعہ جسے حافظے میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب انسان چاہے اسے اپنی ذاتی یادداشت میں محفوظ کرے یا کسی کاپی یا ہارڈ ڈسک میں۔ سنجیدہ اور تولیدی یا پیداواری مطالعے کے کچھ لوازمات ہیں، جن کی رعایت کر کے ہم اپنے مطالعے سے تو لیدِ علم کا کام لے سکتے ہیں ”
راقم الحروف کو مطالعے سے خاص شغف ہے۔ اس کی خاص وجہ شہداء کے حالاتِ زندگی سے دلچسپی اور کچھ خاص کتاب دوست، احباب ہیں۔ ساتھ ساتھ کچھ اساتذہ بھی ایسے ملے جو لکھنے لکھانے، سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے پر زور دیتے تھے اور دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے مطالعے کی افادیت پر مجھے بھی ایک کالم لکھنے کا موقع ملا۔ اس کالم میں میں نے اس غرض سے مطالعے کی اہمیت اور افادیت پر قلم اٹھایا ہے کہ ہمیشہ چراغ سے چراغ جلتے رہنا چاہیے۔
اس سوشل میڈیا اور اے آئی کے دور میں کسی کے پاس کتابوں کے مطالعے کے لئے ٹائم ہی کہاں ہے۔ وقت ملے بھی تو ٹِک ٹاک ، ایکس، انسٹا، فیسبک، واٹس ایپ پر ہی ساراوقت گزر جاتا ہے۔ بعد ازاں انسان ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے کہ مطالعے کے لئے وقت نہیں بچا۔ جو لوگ شادی شدہ ہیں یا جاب پر جاتے ہیں وہ بھی مطالعے کی عادت سے دور رہنے میں مثتثنی نہیں۔
سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے قلمی دوستوں کو یہ بتا دوں کہ اگر آپ لوگ واقعی میں مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے ہاتھ میں موجود یہی موبائل بھی ایک بہترین کتاب ہے۔ ابھی ایسی ایسی آڈیو بکس ایپ موجود ہیں، جن کے ذریعے آپ اپنے من پسند موضوعات پر مشتمل کتابوں کو چند گھنٹوں میں با آسانی سن سکتے ہیں۔آپ راستہ چلتے ہوئے کنسٹریشن (تمرکز) کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں۔ جس زبان میں آپ سن رہے ہیں اس کا بہترین لب و لہجہ اور ذخیرہ الفاظ کا ایک سمندر ان ایپس کی صورت میں آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
میرے مطابق شروع میں داستان، ناولز، کہانیاں، افسانے خاص کر شہداء کے حالات زندگی بہترین انتخاب ہیں۔ جب کتاب سننے کی عادت ہو جائے تب آسانی سے اپنے موضوعات کی کتابوںاو فن و ہنر کی کتابوں کو سننا شروع کریں اور وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ جو وقت کو ضائع کرتا ہے وقت بھی اسے ضائع کردیتا ہے۔
آپ قارئین کی خدمت میں آڈیوز کتابوں کی ایک فہرست پیشِ خدمت ہے۔ آپ پلے سٹور یا ایپ سٹور سے ڈانلوڈ کریں اور اپنی من پسند کتابیں سنیں اور وقت کے ساتھ چلیں۔ Taaghche، Audible، Audiobooks، Fidibo، Play Books، Kindle، Libby، Online Bibiotheek، Read and Listen book، PocketBook Libby، Oodles book، Kobo books
arifbaltistani125@gmail.com







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں