رپورٹ حسن کاظمی:متعلم جامعۃ الرضا اسلام آباد
اللہ کے فضل و کرم سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جامعتہ الرضا (ع) کے طلباء کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے پرنسپل محترم مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب کو بھی اعتکاف کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔ یہ روحانی پروگرام 21 رمضان المبارک سے 23 رمضان المبارک تک جاری رہا، جس میں معتکفین نے مسجد میں عبادت، ذکر و اذکار اور قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہ کر اپنی روح کو تازگی بخشی۔
اختتامی تقریب کے موقع پر جامعتہ الرضا (ع) کے دیگر طلباء و اساتذہ نے معتکفین کو مبارکبادپیش کی اور ان کی عبادت و ریاضت کرنے کے جذبے کو سراہا۔ یہ اعتکاف نہ صرف شرکاء کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنا، بلکہ پورے مدرسے کے لیے روحانی تجدید کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ اس دوران طلبا و اساتذہ نے وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و ترقی ، تمام عالم بشریت کی فلاح و بہبود، خصوصا غزہ، فلسطین، کشمیر، اور یمن کے مظلوموں کیلئے دعائیں کیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام معتکفین کی قبولیتِ عبادت فرمائے اور آئندہ بھی جامعتہ الرضا (ع) کو ایسے مبارک پروگراموں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں