- آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی صاحب کا جامعۃ الرضا اسلام آباد کا دورہ
- جامعۃ الرضا میں اساتذہ کی جانب سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی صاحب کا پرتپاک استقبال
- دینی مدارس کے اساتذہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
- دینی تعلیم میں قرآن مجید کو محور بنانا وقت کی اہم ضرورت قرار
- ابتدائی طلبا کو احکامِ عملی اور قرآن فہمی سے آشنا کرنے پر زور
- عاشرہ سازی کے لیے قرآن مجید کو بنیادی رہنما بنانے کی تلقین
- ادارے کی جانب سے شکریہ کا اظہار
آیت اللہ حافظ سیِّد ریاض حسین نجفی صاحب نے جامعۃ الرضا اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ کرام نے ان کا استقبال کیا اور ان کی آمد کو ادارے کے لیے باعثِ خیر و برکت قرار دیا۔اس موقع پر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی صاحب نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کے اساتذہ پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، کیونکہ وہ اپنا قیمتی وقت طلبا کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت پر صرف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وصف دینی مدارس کے نظامِ تعلیم کو دیگر تعلیمی اداروں سے ممتاز بناتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں قرآن مجید کو تعلیم و تربیت کا محور ہونا چاہیے۔ ابتدائی مراحل میں طلبا کو احکامِ عملی اور قرآن فہمی سے آگاہ کرنا نہایت اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ تعلیم و تربیّت کے عمل میں قرآن مجید کو اپنی تدریس اور تربیت کی بنیاد بنائیں۔
دورے کے اختتام پر جامعۃ الرضا کے اساتذہ کرام نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ ادارے کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ ان کی رہنمائی آئندہ بھی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔









0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں