زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

منگل، 10 فروری، 2026

کتاب "اقبالُ الاعمال" کا تعارف

  کتاب "اقبالُ الاعمال"  کا تعارف

سید ابن طاؤوس رحمۃ اللہ علیہ پوری تاریخِ تشیع میں ایک ممتاز، نہایت عالی مرتبہ اور بے حد محترم شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کا روحانی مقام اور معنوی حیثیت بہت بلند ہے۔ وہ عابدین و زاہدین کے راہنما، اعلیٰ کمالات کے مالک، مکاشفات و کرامات کے حامل، اور عارفوں کے پیشوا تھے۔ بزرگ علماء نے ان کی فضیلت و عظمت کی بھرپور تصدیق کی اور ان کے مقام کی بے پناہ تعریف کی ہے۔" اقبالُ الاعمال" دعاؤں اور اعمال کی ایک مستند اور جامع ترین کتاب ہے اور اکثر دعاؤں کا ماخذ یہی کتاب ہے۔ دعاؤں کی کوئی بھی کتاب اس قدر وسعت و تفصیل سے نہ لکھی گئی ہے نہ موجود ہے۔ اس کتاب میں کئی دعائیں ایسی ہیں جو مفاتیح الجنان میں بھی ذکر نہیں ہوئیں۔  اس کتاب کی چند خصوصیات یہ ہیں۔

۱۔کتاب کا اعتبار مصنف کی اعلیٰ  شخصیت اور اعتبار کی  وجہ سے بہت اعلیٰ اور بلند ہے۔

۲۔ اس کتاب میں دعاؤں و اعمال کے ساتھ ساتھ اولیاء کے مقامات اور روحانی اسرار پر ذاتی مشاہدات و نکات درج ہیں۔ مصنف نے عبادات میں اخلاص، اعمال کی پاکیزگی کے طریقے ،  اعمال کے باطل  ہونے اور معصیت میں  بدلنے کے اسباب، حضور قلب اور غفلت سے بچنے کی اہمیت کو بھی بیان کیا ہے۔ نماز، دعا اور دیگر اعمال کے معنوی آداب و اسرار بھی اجاگر کیے گئے ہیں، جو عموماً نظر انداز کیے جاتے ہیں۔"

۳۔ مصنف کی باتیں محض نقل یا تقلید نہیں بلکہ ذاتی تجربہ و مشاہدہ اور دل و جان سے اخذ شدہ ہیں۔

۴۔مصنف کی کتابوں کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ان میں عقل، نقل اور عرفان باہم یکجا ہیں، یعنی وہ علمی، عملی اور عرفانی تمام مقامات پر فائز تھے۔ حضرت آیت اللہ العظمی شیخ محمد تقی بھجت قدس سرہ فرماتے تھے کہ جس طالب علم نے سیدؒ کی کتابیں نہ پڑھیں، اس نے کچھ نہیں پڑھا۔ خاص طور پر 'اقبالُ الاعمال' کے بارے میں فرماتے جس کے پاس سیدؒ کی کتاب اقبالُ الاعمال نہ ہوتی ہمارے اساتید انہیں اپنا ساتھی نہیں سمجھتے تھے۔ ۔۔۔ جب کبھی کوئی ان سے ماہ رجب، شعبان اور ماہ مبارک رمضان  میں دستور العمل کے بارے میں پوچھتا تو وہ فرماتے تھے:"  اقبال، اقبال، اقبال " اور کہتے تھے :اقبالُ الاعمال سے  بڑھ کر کوئی کتاب نہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کتاب کا تازہ ترجمہ  کیا گیا ہے جوکہ ماہِ مبارک رمضان سے پہلے جامعۃ الرضا بارہ کہو اسلام آباد  سے حاصل کیا جا سکے گا۔ کتاب کے سلسلے میں آپ اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 03455398135

آپ کی پسند

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...