زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

پیر، 16 فروری، 2026

رمضان المبارک اور اردو زبان قارئین کیلئے ایک خوشخبری

رمضان المبارک اور اردو زبان قارئین کیلئے ایک خوشخبری

ڈاکٹر نذر حافی

ماہِ مبارک رمضان کا آغاز ہُوا چاہتا ہے۔ اس مہینے میں آپ یقیناً بہت ساری دعائیں پڑھتے ہونگے۔ اس کے باوجود شاید آج تلک  آپ کو معصومین ؑ کی  دُعاوں پر مشتمل   ایک ایسی کتاب کا عِلم نہ ہو جو آج سے سات سو سال پہلے تالیف کی گئی ہے۔ ایسی کتاب سے  ہماری مراد  "   إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ " ہے اور یہ تصنیف ہے  سید ابن طاووسؒ کی۔

اگر کسی نے ماہِ مبارک رمضان کے  اعمال، دعاؤں اور زیارات کا جامع خزانہ  دیکھنا ہو تو وہ اس کتاب کو دیکھے، نیز یہ کتاب   باطن کی طہارت،   دل کی صفائی، روح کی روشنی اور عقل و شعور کی ہم آہنگی کی راہ بھی دکھاتی ہے۔یقین جانئے  اس کا  ہر صفحہ قاری کے دل کو نورانی کرتا ہے، اور  ہر دعا معرفت کے درجات کو بلند کرتی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کتاب  کا اسلوب نہایت روحانی،  انداز انتہائی فصیح، عبارتیں نہایت بلیغ، اور اس کی نثر ایسی موزوں ہے کہ دل کو مائل اور روح کو قائل کرتی ہے۔

اردو  زبان قارئین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پہلی مرتبہ  اس کتاب کا اردو  ترجمہ مرتبہ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ جہاں تک اس کے ترجمے کے بارے میں ہمارے مشاہدے کا تعلق ہے تو  ہماری رائے میں  فاضِل مترجم ِ حجّۃ الاسلام مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب نےترجمہ کرتے ہوئے اصل عبارت کی  روحانی لطافت اور جملہ بندی کی  عرفانی دلکشی کی خوب رعایت کی ہے۔ یہ ترجمہ آج کی اُردو زبان کے جدید تقاضوں کے مطابق  فصیح و بلیغ ہونے کے ساتھ ساتھ سلیس اور رواں  بھی ہے۔ چنانچہ  نوجوانوں، جوانوں اور بزرگان کیلئے یکساں طور پر مفید ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ کوشش کریں کہ اس سال آپ کا یہ مبارک مہینہ اس کتاب کے ساتھ بسر ہو۔  اس وقت   ماہِ مبارک رمضان میں یہ ترجمہ جامعۃ الرضا اسلام آباد سے دستیاب ہے۔

کتاب کے بارے میں مزید کچھ بات کرنے سے پہلے مصنِّف کے بارے میں چند  باتیں  جان لیجئے۔ بلاشبہ  کتاب کی مانند اس کے مصنِّفؒ بھی لاجواب شخصیّت کے حامل ہیں۔  مسلمانوں  کے درمیان  السَّيِّدُ رَضِيُّ الدِّينِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَىٰ بْنِ طَاوُوسٍ الْحِلِّيُّ (۵۸۹–۶۶۴ھ)  کو  دعا نویسی کا عَلَم بردار اور اس فن کا  امام مانا جاتا ہے۔آپ  دینِ اسلام  کی عظیم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ اپنے شدید ورع و تقویٰ، اعلیٰ اخلاق، پاکیزہ سیرت اور عرفانی کیفیات کے باعث انہیں "جَمَالُ الْعَارِفِينَ" کا لقب دیا گیا۔آپ  کے اساتذہ و تلامذہ کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں الْعَلَّامَةُ الْحِلِّيُّ اور ان کے والد الشَّيْخُ يُوسُفُ سَدِيدُ الدِّينِ زیادہ نمایاں ہیں۔ انہوں نے اپنی حیاتِ علمی حِلّہ، بغداد، نجف، کربلا، کاظمین اور سامرہ میں بسر کی۔ انہیں صاحبِ کرامات شمار کیا گیا ہے اور امامِ زمانہؑ سے ان کی والہانہ عقیدت ان کی تحریروں میں جابجا نمایاں ہے۔ خود الْعَلَّامَةُ الْحِلِّيُّ نے فرمایا کہ سید بن طاووسؒ صاحبِ کرامات تھے، ان کی بعض کرامات  علامہ حِلّی  نے خود بیان کیں اور بعض  انہوں نے اپنے والدِ گرامی سے روایت کیں۔

 اس وقت ہم آپ کی ایک کتاب   إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ کے بارے میں اپنی کچھ معروضات پیش کرنے جا رہے ہیں۔  اس کتاب  میں معصومینؑ کی دعاؤں، زیارات اور سال بھر کے اعمال کو نہایت اہتمام اور اهتمام کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ کتاب اقبال الاعمال ،شیعہ مجتہدین و مراجع کے نزدیک ایک  اہم ماخذ و منبع کا درجہ رکھتی ہے۔ شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں بہت سے متون اقبال الاعمال سے نقل  کئے ہیں اسی طرح اس کتاب کی تصنیف کے بعد  کے  تقریبا تمام تر محققین  نے ادعیہ اور زیارات کے موضوع میں اس کتاب سے استفادہ کیا ہے۔ اہلِ علم کے نزدیک یہ دعا نویسی کے باب میں سب سے اہم ،  مفصل  اور  معتبر تصنیف شمار ہوتی ہے۔ اس میں سال کے  بارہ  مہینوں کے اعمال مذکور ہیں،  البتہ ماہِ رمضان  کی اہمیّت کے پیشِ نظر اس مہینے کے اعمال ایک مستقل حصے الْمِضْمَارِ کے عنوان سے الگ جلد میں جمع  کیے گئے ہیں۔ صرف عمل و عبادت تک محدود نہیں بلکہ اس میں معرفت و حکمت، عقل و ضمیر کی روشنی، اور روحانی بصیرت بھی سما ئی ہوئی ہے۔ اس کتاب جہاں  ہر قمری مہینے کے اعمال اور نمازیں بیان کی گئی ہیں، وہیں روحانی بصیرت، باطنی آداب، اور قلبی صفات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

محققین کے مطابق تألیفِ إِقْبَالِ الْأَعْمَالِ کے وقت مصنِّف ؒکے پاس پندرہ سو جلدوں پر مشتمل کتب موجود تھیں۔ خود انہوں نے اپنی کتاب كَشْفُ الْمَحَجَّةِ میں تصریح کی ہے کہ ان میں ساٹھ سے زائد جلدیں صرف ادعیہ پر مشتمل تھیں۔ نیز آقا بزرگ طہرانی نے اپنی شہرۂ آفاق کتاب الذَّرِيعَةُ میں لکھا ہے کہ جب وہ مُهَجُ الدَّعَوَاتِ کی تصنیف میں مشغول تھے تو قدیم امامیہ کی ستر سے زائد دعائیہ کتب ان کے پیشِ نظر تھیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ محض اعمال و عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ عرفانی نکات، روحانی اشارات اور تاریخی واقعات کا مرقع بھی ہے۔ اس میں دعا کے ظاہری آداب کے ساتھ باطنی رسوم کی تلقین، اور متعدد تاریخی واقعات جیسے واقعۂ مباہلہ، واقعۂ غدیر، اور نماز میں انگشتری عطا کرنے کا واقعہ وغیرہ کا  ذکر بھی ملتا ہے۔ اسی طرح بعض مباحث، مثلاً امیرالمؤمنینؑ کی قبر کے مقام کے تعیین اور دحو الارض کی توضیح بھی اس میں مذکور ہے۔انہوں نے اپنی اس کتاب کو اپنی دیگر دعائیہ تصانیف کے ساتھ مل کر مِصْبَاحُ الْمُتَهَجِّدِ از الشَّيْخِ الطُّوسِيِّ کا متمم و مکمّل قرار دیا ہے۔

سید ابنِ طاووس نے اپنی کتاب فَلَاحُ السَّائِلِ کے مقدمے میں ذکر کیا ہے کہ وہ اپنے جدِّ بزرگوار الشَّيْخُ الطُّوسِيُّ کی کتاب مِصْبَاحُ الْكَبِيرِ کے تتمات تحریر کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ کتاب إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ اُن تتمات میں آٹھویں کتاب قرار پائی۔ انہوں نے اس کی تالیف کا آغاز سنہ ۶۵۰ھ میں کیا، اور چونکہ ان کی ولادت ۵۸۹ھ میں ہوئی تھی، اس لحاظ سے اُس وقت ان کی عمر تقریباً ساٹھ برس تھی۔سید ابنِ طاووس نے کتاب کے خاتمے میں تصریح کی ہے کہ وہ اس کی تالیف سے بروز پیر ۱۳ جمادی الاولیٰ ۶۵۵ھ کو فارغ ہوئے، اور یہ تکمیل حائرِ حسینی ؑ میں ہوئی ۔

عموماً السَّيِّدُ ابْنُ طَاوُوسٍ کتاب إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ میں جن روایات کو نقل کرتے ہیں اُن کے متن میں کوئی تصرّف نہیں کرتے، بلکہ روایت کو بعینہٖ اسی طرح ذکر کرتے ہیں۔ البتہ اگر کوئی دعا مأثور (یعنی معصومینؑ سے منقول) نہ ہو تو وہ اس کی صراحت کر دیتے ہیں کہ یہ انشائی دعا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے دعاؤں کے علاوہ سال کے ہر قمری مہینے کے مخصوص اعمال اور ان میں وارد شدہ نمازوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا ہے۔

توجہ رہے کہ بہت سے مقامات پر وہ دعا یا روایت کو مکمل سند کے ساتھ نقل کرتے ہیں، اور بعض موارد میں صرف اُس کتاب تک اپنی سند بیان کرتے ہیں جس سے وہ دعا یا عمل نقل کر رہے ہوتے ہیں۔کئی جگہوں پر انہوں نے قاری کے لیے تمہیدی کلمات بھی تحریر کیے ہیں تاکہ موضوع کی بہتر تفہیم ہو سکے۔ مثال کے طور پر ماہِ رمضان کے اعمال ذکر کرنے سے پہلے ایک مقدمہ بیان کیا جس میں ماہِ رمضان کی عظمت، روزہ رکھنے  کی حکمت، اور اُن روایات کا ذکر کیا جو اس امر پر دلالت کرتی ہیں کہ سال کی ابتدا ماہِ رمضان سے ہوتی ہے۔ نیز اس مسئلے میں مختلف آراء کی طرف اشارہ کیا اور روزہ داروں کے طبقات و اقسام کو بھی واضح کیا، وغیرہ۔

یہ کتاب دراصل السَّيِّدُ ابْنُ طَاوُوسٍ کی دو تصانیف پر مشتمل ہے اور تین اجزاء میں منقسم ہے، اور وہ دو تصنیفیں یہ ہیں:

۱۔ الْمِضْمَارُ السِّبَاقُ وَاللِّحَاقُ بِصَوْمِ شَهْرِ إِطْلَاقِ الْأَرْزَاقِ وَعِتَاقِ الْأَعْنَاقِ

۲۔  الْإِقْبَالُ بِالْأَعْمَالِ الْحَسَنَةِ فِيمَا نَذْكُرُهُ مِمَّا يُعْمَلُ مِيقَاتًا وَاحِدًا كُلَّ سَنَةٍ

پہلی تصنیف میں انہوں نے ماہِ رمضان کے اعمال و ادعیہ، اور اس مبارک مہینے میں بندے کا اپنے مولا کے ساتھ برتاؤ اور روحانی طرزِ عمل کس طرح ہونا چاہیے، اس کی تفصیل بیان کی ہے۔ نیز پہلے حصے میں شوال، ذی القعدہ اور ذی الحجہ جیسے تین مہینوں کے فضائل و فوائد بیان کئے ہیں۔دوسری تصنیف میں سال کے باقی مہینوں کے اعمال ذکر کیے گئے ہیں، اور وہ دو حصوں پر مشتمل ہےدوسرے حصے میں باقی تمام مہینوں کے اعمال بیان کیے گئے ہیں۔

ہماری دانست میں ماہِ مبارک رمضان میں ہر مسلمان  اور ہر طالبِ معرفت کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ سید ابن طاووسؒ کی عظیم روحانی تصنیف إِقْبَالُ الْأَعْمَالِ کی پہلی جلد اپنے پاس رکھے، تاکہ ماہِ رمضان کی برکتیں اپنی زندگی میں محسوس کر سکے۔ ہمیں فکر کرنی چاہیے کہ اس مرتبہ  کہیں ہمارا  ماہِ مبارکِ رمضان  "اقبالُ الاعمال"  کے بغیر نہ گزر جائے۔ آج ہی اپنے لیے اس جلد کو حاصل کریں اور رمضان کے ہر لمحے کو اعمال کی قبولیت، دل کی سکونت اور روح کی بیداری کے لیے خاص بنائیں۔ یہ کتاب ہر مسلمان  کیلئے  روحانی رہنمائی اور معرفت کا  گراں بہا خزانہ  ہے۔ آپ نے اپنی زندگی میں بہت ساری کتابوں کا مطالعہ  کیا ہوگا۔اس ماہِ مبارک رمضان میں اس  ایک کتاب کا مطالعہ ہمارے کہنے پر بھی کر کے دیکھ لیجئے۔ کتاب حاصل کرنے کیلئے یہ موبائل نمبر دیا گیا ہے:

03455398135

03455398135

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...