اس سال عید کیسے منائیں؟
🚩🤲🏴
ان شااللہ یکم شوال 1447ھ ہفتہ21 مارچ 2026 کوعید فطر ہو گی۔۔۔
🏴📢🚩
آئیے یاد شہدا کے ساتھ عید منائیں
🌙 1. اپنی دعاؤں اور محافل میں شہدا اور ان کے پسماندگان کو یاد رکھیں
نمازِ عید اور دیگر عبادات کے دوران شہداء کے لیے خصوصی دعا کریں، ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے اللہ سے دعا مانگیں۔
🤝 2. شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھیں،
اپنے اردگرد موجود شہداء کے گھرانوں سے ملیں، ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، اور اگر ممکن ہو تو مالی یا اخلاقی مدد فراہم کریں۔
🍽️ 3. سادہ عید منائیں
فضول خرچی اور نمود و نمائش سے بچتے ہوئے سادگی اختیار کریں تاکہ احساس رہے کہ کچھ گھرانے آج بھی غم میں ہیں۔
🎁 4. تحائف اور عیدی
شہداء کے بچوں اور گھر والوں کو عیدی دیں، ان کے لیے کپڑے یا تحائف لے جائیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
📢 5. شہدا کی عظمت کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں
سوشل میڈیا یا ذاتی حلقوں میں شہداء کی قربانیوں کو یاد کریں اور دوسروں کو بھی ان کے لیے دعا اور تعاون کی ترغیب دیں۔
🕊️ 6. اجتماعی سرگرمیاں
اگر ممکن ہو تو مقامی سطح پر کوئی چھوٹی تقریب یا دعائیہ نشست رکھیں جہاں لوگ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔ اسی طرح شہدا کی قبور کی زیارت کیلئے جائیں، قبرستانوں میں ان کے پوسٹر اور بینر لگائیں۔ ان کے بارے میں ڈاکومنٹریز بنائیں اور پمفلٹس و کتابچوں کی شکل میں خراج عقیدت پیش کریں۔
عید خوشی کا دن ضرور ہے، اس سال شہدا کی یاد کے ساتھ یہ خوشی منانے سے آپ کو حقیقی و روحانی خوشی کی لذت نصیب ہو گی۔
🏴🤲🚩شہدا کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں جوائن کریں







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں