زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

منگل، 8 اپریل، 2025

۸ شوال کی مناسبت سے جامعۃ الرضا، شعبہ تحقیق کی نشست/ رپورٹ: مزمل حسین، متعلم جامعہ الرضا

اسلامی ورثے کی تباہی میں آلِ سعود اوراسرائیل کا کردار ایک جیسا ہے۔ ۸ شوال کی مناسبت سے جامعۃ الرضا، شعبہ تحقیق  کی نشست/  رپورٹ: مزمل حسین، متعلم جامعہ الرضا  
جنت البقیع اسلامی تاریخ کا ایک اہم اور مقدس قبرستان ہے، جو نہ صرف مدینہ منورہ کی عظمت کا عکاس ہے بلکہ اہل بیت علیہم السلام، صحابہ کرام اور دیگر اہم شخصیات کی قبروں کے باعث مسلمانوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے۔  
جامعہ الرضا کے شعبہ تحقیق کے طلباء نے 8 شوال، یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ اس نشست میں طلباء نے جنت البقیع کی تخریب کے تاریخی واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس سانحے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔  نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد طالب علم حسن عباس نے اس دن کے تاریخی پس منظر کو بیان کرتے ہوئے کہا:  
۸ شوال کا دن اسلام کے لیے ایک المناک تاریخ رکھتا ہے، جب مدینہ منورہ میں واقع مقدس قبرستان جنت البقیع کو منہدم کر دیا گیا۔ یہ سانحہ تقریباً ایک سو سال پہلے وہابی/سلفی عقیدے کے حاملین کے ہاتھوں پیش آیا، جنہوں نے اپنے مخصوص مذہبی نظریات کی بنیاد پر اسلامی تہذیب اور تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔"  ان کے بعد سبطین حیدر، متعلم جامعہ الرضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:  "یہی ظالمانہ پالیسی بعد میں فلسطین میں بھی دیکھنے کو ملی، جہاں صیہونیوں نے مسجدِ اقصی سمیت اسلامی ورثے کو پامال کیا۔ایسے واقعات مسلمانوں کے لیے دردناک ہیں اور  ان کے بارے میں امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔محمد تقی،  ابوذر غفاری، حسن کاظمی اورمزمل حسین نے اپنی تحقیقات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام نہ صرف ایک تاریخی ورثے کی تباہی تھی، بلکہ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کو گہرا دھچکا بھی لگا۔ جنت البقیع میں مدفون اہم شخصیات کی قبروں کا مسمار ہونا مسلمانوں کی روحانی میراث کے ایک اہم حصے کا خاتمہ تھا۔ جہاں ایک طرف اہل بیت اور صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی نے مسلمانوں کو غمگین کر دیا، وہیں دوسری طرف یہ سانحہ اسلامی تاریخ کے اس درخشاں باب کو مٹانے کے مترادف تھا، جو مسلمانوں کے لیے ایک روحانی رہنمائی کا ذریعہ تھا۔ اس سانحے نے ایک ایسا خلا پیدا کیا جسے پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔
۸ شوال کو سعودی حکومت (وہابی/سلفی عقیدے کے تحت) نے جنت البقیع  سمیت  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود دیگر  کئی مزارات  اور تاریخی مقامات منہدم کر دئیے۔  جس پر سارا جہانِ اسلام افسردہ ہے۔دعا ہے کہ "اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو متحد فرمائے اور ان کے مقدس مقامات کی حفاظت کرے۔ آمین۔"

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...