زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

منگل، 6 مئی، 2025

حوصلہ شکنی، اجتماعی و نفسیاتی تجزیہ اور عملی تجاویز

حوصلہ شکنی، اجتماعی و نفسیاتی تجزیہ اور عملی تجاویز

پروفیسر سید امتیاز علی رضوی: 

آج کے معاشرے میں حوصلہ شکنی اور منفی رویے ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں۔ لوگ دوسروں کے کاموں کی تعریف کرنے، انہیں سپورٹ کرنے یا مثبت رائے دینے سے گریز کرتے ہیں، جس کی وجہ سے تخلیقی صلاحیتیں ماند پڑ جاتی ہیں اور معاشرتی تعاون کا جذبہ کمزور ہوتا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف افراد کی ذاتی ترقی میں رکاوٹ ہے بلکہ اجتماعی طور پر ہماری کارکردگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس مسئلے کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس رویہ کو بدلنے کی کوشش کریں۔   

حوصلہ افزائی اور تعاون کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسلام ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ ہم دوسروں کے لیے خیرخواہی کا جذبہ رکھیں۔ مفکرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ باہمی تعاون ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ لہٰذا، ہمیں اپنے گھروں، اداروں اور معاشرے میں مثبت رویوں کو فروغ دینا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود کو بدلیں، دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں، اور ایک مثبت کلچر کو پروان چڑھائیں۔ڈیل کارنیگی اپنی کتاب" How to Win Friends and Influence People" میں لکھتے ہیں کہ "کامیاب لوگ دوسروں کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں"۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ دوسروں کی کامیابی میں مدد کرنا خود ایک بڑی کامیابی ہے۔  سٹیفن کاوی اپنی کتاب The 7 Habits of Highly Effective People میں "Win-Win" کا اصول بیان کرتے ہیں کہ  "دوسروں کی کامیابی میں اپنی کامیابی تلاش کرو"۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیں دوسروں کو کامیاب دیکھ کر اپنی ناکامی کے احساس کے بجائے دوسروں کی کامیابی میں اپنے حصے کو تلاش کرنا چاہیے اور اس کامیابی کا حصہ بننا چاہیے۔  حوصلہ افزائی نہ کرنے کا رویہ محض ایک سطحی عادت نہیں، بلکہ یہ ان گہری نفسیاتی اور اخلاقی کمزوریوں کی علامت ہے جو فرد اور معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہیں۔ اسلامی تعلیمات اور جدید نفسیات دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ حسد، خودغرضی اور عدم تحمل جیسی منفی صفات انسان کو تعمیری سرگرمیوں سے روکتی ہیں۔ آئیے ان تینوں بنیادی مسائل کو تفصیل سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

1۔ حسد: دوسروں کی کامیابی کو برداشت نہ کرنا  

حسد ایک ایسی ذہنی بیماری ہے جس میں انسان دوسرے کی نعمت یا کامیابی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔  جیسے دفتر میں کسی ساتھی کی ترقی پر خاموش رہنا یا اس کی کامیابی کو کم تر دکھانے کی کوشش کرنا۔   

جدید نفسیات کے مطابق، حسد کا تعلق "Relative Deprivation" (نسبتی محرومی) سے ہے، یہ تصور اس احساس کو بیان کرتا ہے کہ انسان اپنے آپ کو دوسروں کے مقابلے میں کم تر یا محروم سمجھتا ہے، چاہے اس کے پاس بنیادی ضروریات موجود ہوں۔ یہ احساس دوسروں کے حالات، کامیابیوں، یا وسائل سے موازنہ کرنے سے جنم لیتا ہے۔   مثلاً  جب کوئی شخص اپنے دوست کی نئی گاڑی دیکھ کر اپنی پرانی گاڑی پر شرمندگی محسوس کرے، حالانکہ اس کی گاڑی بھی چلانے کے لیے قابلِ استعمال ہے تو اس صورت میں نسبتی محرومی کا احساس پیداہوجاتاہے۔  نسبتی محرومی ایک فطری نفسیاتی عمل ہے، لیکن اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو یہ حسد کے ساتھ، ڈپریشن اور سماجی تعلقات کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے۔ اسلام ہمیں شکر، قناعت، اور دوسروں کی نعمتوں پر خوشی منانے کی ترغیب دے کر اس سے بچاتا ہے۔ جدید دور میں اس کا حل یہ ہے کہ ہم اپنی ترقی پر توجہ دیں، دوسروں کی کامیابیوں سے سبق لیں، اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔قرآن میں حضرت آدمؑ اور ابلیس کے واقعے میں ابلیس نے نسبتی محرومی کے تحت حسد کا اظہار کیا:  

قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۖ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ﴾

اللہ نے فرمایا: "تجھے کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا؟"

ابلیس نے جواب دیا: "میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے بنایا۔"

(الاعراف: 12)۔  

 یہاں ابلیس نے اپنی تخلیق (آگ) کو حضرت آدمؑ (مٹی) پر فوقیت دینے کے گھمنڈ میں سجدہ کرنے سے انکار کر دیا۔  ابلیس کا یہ جواب کہ "میں بہتر ہوں" دراصل حسد اور تکبر کا مظہر ہے، جو بعد میں اس کے انکار کی وجہ بنا۔  

سنن ابن ماجہ (کتاب الزہد، باب الحسد، حدیث نمبر 4210):    "إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ"     "حسد سے بچو، کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔"  

ایسی ہی روایت اصول کافی کی کتاب الایمان والکفر، باب الحسد، حدیث نمبر 3:

   "الحَسَدُ يَأكُلُ الإيمانَ كَما تَأكُلُ النّارُ الحَطَبَ"     "حسد ایمان کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔"  

 امام علی کے اقوال کی کتاب غرر الحکم (حدیث نمبر 4562) میں ہے:     "الحَسَدُ يُفْسِدُ الْإيمَانَ كَما يُفْسِدُ الْخَلُّ الْعَسَلَ"  

   "حسد ایمان کو اس طرح بگاڑ دیتا ہے جیسے سرکہ شہد کو۔"  

2۔ خودغرضی: صرف اپنے مفاد تک محدود رہنا

  حوصلہ شکنی خود غرضی کا شاخسانہ ہے، جو انسان کو سماجی تعلقات، روحانی ترقی اور حتیٰ کہ ذاتی کامیابی سے بھی محروم کر دیتی ہے۔ اس سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار، تعاون اور خیرخواہی کے جذبات کو پروان چڑھائیں۔ جیسا کہ مشہور قول ہے کہ:"اخلاقی بیماریوں کا علاج اسی طرح ممکن ہے جیسے جسمانی بیماریوں کا"

خودغرضی انسان کو سماجی تعلقات سے کاٹ دیتی ہے۔ ڈاکٹر اسٹیفن پوسٹ کے مطابق، "دوسروں کی مدد کرنے سے انسان میں Endorphins (خوشی کے ہارمونز) بڑھتے ہیں"۔   جبکہ خود غرضی کا رویہ "Zero-Sum Game" (صفر کا کھیل) کی ذہنیت پیدا کرتا ہے، جہاں ہر شخص سمجھتا ہے کہ دوسرے کی کامیابی اس کی اپنی ناکامی ہے۔  

امام علیؑ فرماتے ہیں: "مَنْ أَحَبَّ الْإِنْصَافَ أَكْثَرَ الْأَخِلَّاءَ، وَ مَنْ أَحَبَّ الْجَوْرَ أَقَلَّهُمْ""جو انصاف پسند ہوتا ہے اس کے دوست زیادہ ہوتے ہیں، اور جو ظلم پسند ہوتا ہے ،اس کے دوست کم ہوتے ہیں۔"

یہ قول خودغرضی کے نتائج کو واضح کرتا ہے کہ یہ رویہ انسان کو تنہا کر دیتا ہے- قرآن میں ارشاد ہے:  وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ"  (الحشر: 9)"اور جو شخص اپنے نفس کے لالچ (بخل/خودغرضی) سے بچا لیا گیا، تو وہی کامیاب ہیں۔"

خود غرض انسان کسی کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا کیونکہ اسے اس سے ذاتی فائدہ نظر نہیں آتا۔  

خود غرض شخص دوسروں کی کامیابی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اس لیے وہ دوسروں کی تعریف کرنے سے گریز کرتا ہے (تاکہ اس کا اپنا مقام کم نہ ہو)۔  اسی طرح وہ دوسروں کے کاموں میں خامیوں کی تلاش کرتا ہے (تاکہ اپنی برتری ثابت کر سکے)۔

3۔ عدم تحمل: دوسروں کے اختلافات کو برداشت نہ کرنا 

عدم تحمل  یعنی دوسروں کے نظریات، طریقوں یا اختلافات کو برداشت نہ کرنے کا رویہ  براہِ راست حوصلہ شکنی اور منفی ماحول کو جنم دیتا ہے۔عدم تحمل کا رویہ نہ صرف حوصلہ شکنی کا سبب بنتا ہے، بلکہ معاشرے کی ترقی کو بھی روکتا ہے۔ اسلام ہمیں برداشت، حکمت اور تعمیری مکالمہ کی تعلیم دیتا ہے۔ جیسا کہ سعدی شیرازی فرماتے ہیں:  

"آدمی سے آدمیت چھن جائے تو پھر وہ جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے"۔  ہمیں چاہیے کہ اپنے رویوں میں نرمی اور وسعت پیدا کریں تاکہ ایک مثبت ماحول تشکیل دیا جا سکے۔

عدم تحمل رکھنے والا شخص ہر نئے خیال یا طریقے کو فوراً مسترد کر دیتا ہے، جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔جس وجہ سے لوگ اپنے نظریات یا تخلیقات پیش کرنے سے گھبرانے لگتے ہیں یوں معاشرہ جمود کا شکار ہو جاتا ہے۔ مثلااگر کسی دفتر میں مدیر ہر تجویز کو یہ کہہ کر رد کر دے کہ "یہ طریقہ ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے، بدلنے کی ضرورت نہیں"، تو ملازمین یا خیر خواہ نئی سوچ پیش کرنا چھوڑ دیں گے۔ جب اختلاف آراء خصوصاً نئی سوچ  کو غلط سمجھا جاتا ہے، تو  لوگ روایتی طریقوں ہی پر جمے رہتے ہیں اور کوئی تبدیلی یا نئے تجربات کرنے کا حوصلہ ختم ہو جاتا ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق، جن اداروں میں اختلافات کو برداشت کیا جاتا ہے، وہاں کارکردگی 40% تک بہتر ہوتی ہے۔جدید معاشروں میں "Intolerance of Ambiguity" مبہم چیزوں کو برداشت نہ کرنے  کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

  اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ پیچیدہ، غیر یقینی یا متضاد معلومات یا حالات کے سامنے بے چینی محسوس کرتے ہیں اور انہیں فوری طور پر سیاہ یا سفید (صحیح یا غلط) میں تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ رویہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی مسائل کو جنم دیتا ہے، خاص طور پر Cognitive Dissonance (ذہنی بے اطمینانی) کے ساتھ۔  جہاں انسان دوسروں کے نظریات کو سننے سے بھی گریز کرتا ہے۔

جب انسان کے عقائد یا خیالات کے برعکس کوئی نئی معلومات سامنے آتی ہے، تو اسے ذہنی بے اطمینانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کیفیت میں لوگ تنقیدی سوچ (Critical Thinking) کو ترک کر دیتے ہیں۔ وہ مخالف نظریات کو سننے سے گریز کرتے ہیں یا انہیں جھوٹ/غلط قرار دے دیتے ہیں۔  

  مثلا اگر کوئی شخص کسی سیاسی لیڈر کو کامل مانتا ہے، تو اس کے خلاف آنے والی کوئی بھی خبر وہ رد کر دے گا، چاہے وہ سچی ہی کیوں نہ ہو۔  

  کیسے ان خامیوں پر قابو پایا جائے؟  

1۔ حسد سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جب بھی کسی کی ترقی یا کامیابی سنیں، تو خالص دل سے اسے مبارکباد پیش کریں۔ منتظمین اپنے اداروں  میں ایسی تقریبات رکھیں جہاں ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  2۔ خود غرضی دور کرنے کے لیے کوشش کریں کہ روزانہ کم از کم ایک شخص کی بلاغرض مدد کریں اور اجتماعی بھلائی کے کاموں میں حصہ لیں، مثلاً رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ دوسروں کے کاموں میں دلچسپی لیں اور انہیں مثبت فیڈبیک دیں۔ 

3۔ تحمل اور برداشت پیدا کرنے کے لیے مکالمے کے دوران دوسروں کی بات توجہ سے سنیں (Active Listening)۔ مخالف نقطۂ نظر کو ایک نئی سیکھ کے طور پر قبول کریں۔ منتظمین میٹنگز کے دوران کسی کے خیال کو مسترد کرنے کی بجائے اس میں بہتری کے نکات پیش کریں۔   

کیسے ایک منتظم اپنے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کرے؟  

کسی ادارے کے منتظم کا اپنے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کرنا انتظامی کامیابی کی کلید ہے۔ جب ماتحت خود کو قیمتی اور قابل قدر محسوس کریں گے تو وہ زیادہ پرجوش اور وفاداری سے کام کریں گے۔ ایک اچھا منتظم نہ صرف کام کی تکمیل کرتا ہے بلکہ اپنی ٹیم کو بھی آگے بڑھاتا ہے۔   

یہاں کچھ اہم طریقے دیے گئے ہیں جن کی مدد سے ایک منتظم اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے:

1۔ تعریف اور شناخت  

   ماتحتوں کی محنت اور کامیابیوں کو سراہیں۔ چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر بھی تعریف کریں۔  باقاعدگی سے "شکریہ" یا "بہت عمدہ کام کیا" جیسے جملوں کا استعمال کریں۔ کبھی کبھار انعامات یا اعزازات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ اگر ایک منتظم کے لئے یہ کرنا دشوار ہو تو اسے اپنی اصلاح کرنا چاہیے کیونکہ اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انسان کا انسان کے ساتھ رابطہ سب سے اہم ہوتا ہے۔ 

2۔ ترقی کے مواقع فراہم کریں  

   ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انہیں نئے چیلنجز اور سیکھنے کے مواقع دیں۔ تربیتی پروگرامز، ورکشاپس یا کورسز میں شرکت کا موقع دیں۔ ان کی صلاحیتوں کے مطابق ذمہ داریاں بڑھائیں۔  

3۔ کھلے اور واضح رابطے کی فضا قائم کریں  

   حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ ہے ہے کہ ماتحتوں کی آواز اور ما فی الضمیر کو سمجھا جائے۔ اس سلسلے کے لیے باقاعدہ میٹنگز رکھیں جہاں سب کی آواز سنی جائے۔ ان کے خیالات اور تجاویز کو اہمیت دیں۔ ان کے منفی فیڈبیک کو بھی تعمیری انداز دیں۔ انہیں یکسر نظر انداز کرنے کی پالیسی چھوڑ دیں۔  

4۔ کام اور ذاتی زندگی کا توازن  

  ہر انسان ذاتی مسائل اور مشکلات میں گھرا ہوتا ہے۔ ایک منتظم اگر اپنے ماتحت کے کام اور ذاتی زندگی میں دلچسپی لے گا تو اس کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اگر حالات اجازت دے تو لچکدار کام کے اوقات (Flexible Hours) یا دور سے کام (Remote Work) کی سہولت دینا چاہیے۔ اسی طرح ضرورت پڑنے پر ذاتی مسائل میں تعاون کریں۔  

5۔ مثالی رول ماڈل بنیں  

   خود منتظم کو اپنے ماتحتوں کے لئے رول ماڈل ہونا چاہیے تاکہ وہ اس پر فخر کریں اور ادارے میں کام کرنے کو ترجیح دیں۔ منتظم کو خود سے پرجوش، ایماندار، ایثارگر اور محنتی ہونا چاہیے، ماتحت ایسے  افراد کے رویوں سے متاثر ہوتے ہیں۔  منتظم کو کوئی دکھاوا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان صفات کو اپنی ذات کا حصہ بنا لینا چاہیے۔ منتظم کو مشکل حالات میں پرسکون رہ کر ٹیم کو حوصلہ دینا چاہیے اور ان کے لئے سپر بننا چاہیے۔  مشکلات حالات میں اگر منتظم خود غائب رہے اور اپنے ماتحتوں کو آگے کر دے تو  اس سے بڑی حوصلہ شکنی کوئی اور نہیں   ہوتی۔

6۔ اجتماعی سرگرمیوں اور ٹیم بلڈنگ کو فروغ دیں 

   اچھے منتظم ہمیشہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ غیر رسمی میل ملاپ رکھتے ہیں جس سے ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ ادارے میں تقریبات، لنچ میٹنگز، سالگرہ منانا یا دیگر  تفریحی و علمی مقابلے منعقد کرنا چاہیے جس سے ٹیم کے درمیان مثبت تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔  

7۔ منصفانہ رویہ اور انصاف  

   جب منتظم کسی اصول پر نہیں چلتا اور ہر فرد کے لئے علیحدہ قانون واصول رکھتا ہو تو اس حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ ہر فرد کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے۔ ترقی ، بونس اور دیگر انعامات کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے جو تحریری طور پر پہلے سے موجود ہو اور جس کو چیلنج کرنے کی گنجائش بھی موجود نہ ہو۔  

8۔ مقاصد اور ویژن کا واضح ابلاغ  

   منتظم کا فرض ہے کہ ٹیم کو ادارے کے مقاصد سے آگاہ رکھیں۔ انہیں احساس دلائیں کہ ان کی محنت کا ادارے پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ جب کسی کو یہ احساس ہو جائے اس کی محنت صحیح سمت میں لگ رہے ہے تو وہ ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ 

9۔ مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ  

   اپنے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مشکل کاموں میں ان کی مدد اور رہنمائی کریں۔ ناکامی کی صورت میں مایوس کرنے کی بجائے سیکھنے کا موقع دیں۔  

10۔ مالی اور غیر مالی مراعات  

   یہ ایک غلط فہمی ہے کہ حوصلہ افزائی صرف پیسہ دے کر ہی ہوتی ہے۔ ہم نے اس حوصلہ افزائی کے پہلو کو آخر میں رکھا ہے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ضرور ہے لیکن سب کچھ نہیں ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور بونس میں مناسب اضافہ ہوتے رہنا چاہیے تاکہ ملازم کے ساتھ ان کے لواحقین کو بھی ترقی کا احساس رہے۔  انشورنس، طبی سہولیات، چھٹیاں یا دیگر مراعات بھی حوصلہ بڑھاتی ہیں۔  


0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...