حجۃ الاسلام پروفیسر سید امتیاز علی رضوی، حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام جابر محمدی، حجۃ الاسلام غلام حُر شبیری اور حجۃ الاسلام شیخ انور علی نجفی کا علمی و فکری خطاب ۔ حضرت امام رضا ؑ سے اظہارِ عقیدت کیلئے کثیر تعداد میں عوام کی شرکت، جامعۃ الرضا اسلام آبادکے طلبا کا حضرت امام علی رضا ؑ کو زبردست خراجِ عقیدت، طلبا میں سے بہترین طالب علموں، بہترین خطبا، منقبت خوان، اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل طلبا کو اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا، اس کے علاوہ بعض واجد الشرائط طلبا کی عمامہ پوشی بھی کی گئی۔جشن کے دوران نورالھدیٰٹرسٹ کے ذیلی اداروں کی مطبوعات کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ اس موقع پر سبیل اور لنگر کا بھی انتظام تھا۔ تفصیلات بعد میں بیان کی جائیں گی تاہم پروگرام کی نشریات کو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
۹ مئی ۲۰۲۵ بمطابق ۱۱ ذیقعدہ ۱۴۴۶ھ
۹ مئی ۲۰۲۵ بمطابق ۱۱ ذیقعدہ ۱۴۴۶ھ








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں