جامعہ الرضا میں "جشنِ صادقینؑ" اور قائداعظم محمد علی جناح ؒکو خراجِ عقیدت
رپورٹ: شیخ تاثیر رضا
۱۱ ستمبرکو جامعہ الرضا میں "جشنِ صادقین" منانے اور قائداعظم محمد علی جناح ؒکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری مشاہد حسین نے حاصل کی۔ ان کے بعد نیر حسین نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی، جس نے محفل کو معطر کر دیا۔
متعلم شاکر حسین نے منقبت خوانی کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریری سلسلے کا آغاز سہیل عباس کی پُر اثر تقریر سے ہوا، جس کے بعد سید محمد علی گردیزی نے اپنی خطابت کے جوہر دکھائے۔
نعت خوانی کا سلسلہ محمد حسین اور مدثر حسین کی خوبصورت آوازوں سے شروع ہوا۔ ان کے بعد محمد تنویر شاکر اور سید حسن کاظمی نے اپنی تقاریر میں ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ اور حضرت امام صادقؑ کی سیرت و تعلیمات کو بیان کیا۔
اس موقع پر متعلم سید محمد توقیر اور نقی حسین جعفری نے بھی مؤثر تقاریر کیں، جنہیں سامعین نے توجہ سے سنا۔
نعت خوانی کے آخری مرحلے میں محترم مزمل حسین انچارج شعبہ تحقیق اور سید محمد رضی عباس نے بھی نعتیں پیش کیں۔بعد ازاں متعلم ابوذَر غفاری نے ایک بہترین تقریر کر کے محفل کو چارچاند لگا دئیے۔تقریب کے اختتام پر جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر برادر واصف رضا نے تمام طلباء، مقررین اور نعت خواں حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں استادِ محترم ڈاکٹر نذیر اطلسی صاحب کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے دل سوز دعا کے ذریعے محفل کا اختتام کیا۔اس بزم کا سب سے زیادہ روحانی پہلو تلاوتِ قرآن مجید سے بزم کا آغاز اور ظہرین کی نماز ِ جماعت کے ساتھ اختتام تھا۔
















0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں