6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر جامعۃ الرضا شعبہ تحقیق نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کا مرکزی عنوان تھا: "وطن سے محبت کر کے ہی اسے ترقی دی جا سکتی ہے"۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد چھ ستمبر کے حوالے سے طلبا کو ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ڈاکومنٹری کے بعد الرضا سوسائٹی کے مسئولین اور دیگر طلبا نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اس قربانی کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے جوانوں نے وطن کے تحفظ کے لیے دی۔ اگر ہم واقعی پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نہ صرف اپنے فرض نبھانے ہوں گے بلکہ دل سے اپنے ملک سے محبت کرنی ہوگی۔
انہوں نے اس موقع پر عید میلادالنبی ﷺ اور ہفتہ وحدت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، جذبے اور عزم سے ترقی کرتی ہیں۔ ہمارے جوانوں نے 1965ء میں جس بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم متحد ہو، تو کوئی دشمن اسے زیر نہیں کر سکتا۔
یاد رہے کہ جامعۃ الرضا کے طلبا پر مشتمل الرضا سوسائٹی کا شعبہ ایسی قومی و اجتماعی سرگرمیوں کیلئے پلاننگ اور نظارت کرتا ہے۔ ایسے پروگرام طلبا کو جنرل نالج، قومیات اور تاریخ سے اگاہ رکھنے کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہ تقریب اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ وطن کی خدمت اور اس کی ترقی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ قومیں محبت، اتحاد اور قربانی سے ہی آگے بڑھتی ہیں۔یہ یومِ دفاع، عید امیلادالنبی ؐ اور ہفتہ وحدت کا تقاضا ہے۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں