ہفتہ، 6 ستمبر، 2025
Home »
جامعۃ الرضا اسلام آباد
,
جامعۃ الرضا اگست ۲۵/۲۶
» خدا پر توکل ہی دینی طلبا کا ہتھیار ہے۔ مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب
خدا پر توکل ہی دینی طلبا کا ہتھیار ہے۔ مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب
جامعۃ الرضا اسلام آباد کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کی مدیرِ محترم کے ساتھ خصوصی نشست رکھی گئی۔ نشست میں مدیرِ جامعہ حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے جہاں نئے طلبا کو خوش آمدید کہا وہیں دینی طلبا کی خصوصیات اور اہمیّت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خدا پر توکل ہی دینی طلبا کا ہتھیار ہے۔ ویسے تو ہر شخص کو ہر کام فقط خدا کیلئے ہی کرنا چاہیے لیکن دینی طلبا کو اس حوالے سے اپنے امور پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدا سے محبت، خدا کیلئے علم کا حصول اور اس راستے میں خدا کی ذات پر بھروسہ ہی دینی طلبا کا ہتھیار ہے۔اس نشست میں طلبا کو ادارے کے قواعدو ضوابط کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ۴/۹/۲۵کونسی تعلیم سے دور رہیں؟








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں