زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

بدھ، 29 اکتوبر، 2025

معاصر عہد میں خمینی ڈاکٹرائن کی اہمیّت


معاصر عہد میں  خمینی ڈاکٹرائن کی اہمیّت:

ڈاکٹرنذر حافی  :
آج کی دنیا میں عوامی و مقامی  حمایت اور بین الاقوامی رائے عامہ کے بغیر آپ کچھ نہیں کر سکتے۔  یعنی عالمی برادری سے اپنا حق منوانے اور لینے کیلئے فقط مظلوم ہونا کافی نہیں۔  نہ ہی کسی ملک کی صرف جغرافیائی اور اسٹریٹیجک اہمیت کسی مسئلے کو حل کر سکتی ہے۔ فلسطین کا مسئلہ ہی لیجئے۔ یہ  مشرقِ وسطیٰ کی سامراجی تقسیم اور بیلفور اعلامیہ 1917 کے نتیجے میں پیدا ہوا۔ اور آج تک  ایک ناسور کی شکل میں مزید بگڑتا ہی جا رہا ہے۔مذکورہ  اعلامئے نے 1948 میں اسرائیل  کو جنم دیا  اور آگے چل کر  1967 کی جنگ کے بعد مقبوضہ فلسطین ایک مستقل جغرافیائی اکائی بن گیا۔ دوسری طرف کشمیر کا تنازع بھی  برطانوی نوآبادیاتی انخلا (1947) کی کوکھ سے برآمد ہوا  اور بعد ازاں مقبوضہ فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی ایک جغرافیائی اکائی کے قالب میں ڈھل گیا۔ کیا یہ حقیقت اظہر من الشّمس  نہیں کہ  فلسطین اور کشمیر دونوں کے لحاظ سے اُمّت مسلمہ نے ابھی تک کھویا ہی ہے پایا کچھ نہیں!۔ 

کئی دہائیوں  سے قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں  ثقافتی اور نظریاتی استحصال  کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا  جا رہا ہے نیز مذکورہ مقبوضہ علاقوں میں مقامی شعور، ملّی تاریخ، ثقافتی  شناخت اور  عوامی بیانیہ  بھی قابض فورسز کے نشانے پر ہے۔ بھلا استعمار کو   عقل، دلیل، عدل، قانون اور خیر  و بھلائی سے کیا کام!  سو مقبوضہ  فلسطین اور مقبوضہ کشمیر دونوں میں  غیر اخلاقی  ہتھکنڈوں  اور دھونس کا ستعمال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ کہیں پر بھی  عدل و انصاف  تب قائم ہوتا ہے جب ہر فرد اپنی فطری حد میں رہے سو مذکورہ مناطق میں قابض افواج نے  چادر و چاردیواری کی بھی  ساری حدود توڑ دی ہیں۔ کہنے کو  سیاست  اخلاق سے جدا نہیں ہو نی چاہیے لیکن کسی غاصب رجیم  کی ساری توانائی ہی اخلاق کو اپنے تابع بنانے پر صرف ہوا کرتی ہے۔  یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اگر مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی تحریکوں کو غاصب فورسز کے مقابلے میں  سیاسی  و مزاحمتی تشیع  اور امام خمینی ؒ کی ڈاکٹرائن سے محروم کر دیا جائے تو مذکورہ مناطق کے باسیوں کے پاس بیداری و مقاومت کا کوئی دوسرا سامان ہے ہی نہیں۔ اسلامی انقلاب کی روح کے مطابق  مظلوم کیلئے مزاحمت کوئی آپشن نہیں بلکہ اس کے وجود کی بقا کا تقاضا  ہے۔ موجودہ صدی میں حضرت  امام خمینیؒ کے انقلابی نظریات نے  مظلوموں کی  مزاحمت کو ایک  جدیدنظریاتی اور عملی فریم ورک فراہم کیا ہے۔  اس فریم ورک کے مطابق  اب مظلوموں کی جدوجہد  روایتی قومی یا علاقائی سیاست سے کہیں آگے جا کر عالمی سطح پر ایک  حکمت عملی کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اس فریم ورک نے مزاحمت کے دائرہ کار کو  عسکری یا فوجی سطح  سے بڑھا کر  سماجی،  تعلیمی ، فکری اور سیاسی ڈھانچوں  تک پھیلا دیا  ہے۔ فلسطین میں حزب اللہ اور حماس جیسے گروہ عملی طور پر  نظریۂ ولایت فقیہ اور اسلامی انقلاب کی  مزاحمتی اسٹریٹجی پر کاربند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تحریکیں اسلامی انقلاب ایران کی مانند مقامی طور پر  عوام کے درمیان مقبول اور مستحکم ہیں۔  اسی طرح کشمیر میں شیعہ اور سنی مزاحمتی حلقے جس حد تک حضرت امام خمینی ؒکے تاریخی مزاحمتی ماڈل سے آشنا ہیں اُسی قدر انقلابی  شعور سازی اور مزاحمتی روایت کو برقرار رکھے ہوئے  ہیں۔مسئلہ فلسطین کو امام خمینی ؒکی پیروکار  انقلابی و  مزاحمتی تشیع نے  عرب دنیا کے خسدان سے نکال کر اسے ایک  سٹریٹجک محاذ  اور بین الاقوامی سفارتی جنگ میں بدل دیا ہے۔  چنانچہ وہاں قابض فورسز کو حماس اور حزب اللہ کے چھاپہ ماروں کے ساتھ ساتھ  عالمی رائے عامہ، دنیا کے سیاسی دباؤ اور  بین الاقوامی اسلامی  اتحاد  کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

معاصر تاریخ میں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے بڑھ کر کوئی اور مظلوم نہیں۔ یہ دونوں علاقے اسٹریٹیجک اعتبار سے بھی انتہائی اہم ہیں۔ آپ خود دیکھ لیں کہ بظاہر اپنی اہمیت کے اعتبار سے کشمیر جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر ڈیٹرنس کی نازک لکیر پر واقع ہے اور فلسطین مشرقِ وسطیٰ میں عرب-اسرائیل  طاقت کے توازن کی میزان ہے۔اگر ان دونوں تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دیکھا جائے تو یہ واضح ہوجاتا ہے کہ عالمی ادارے حقِ خودارادیت کو بنیادی اصول تسلیم کرتے ہیں لیکن اس اصول کی عملی حیثیت طاقت کے استعمال کے سامنے  کمزور پڑ چکی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ  عالمی برادری سے اپنا حق منوانے کے لیے مظلومیت یا جغرافیائی اہمیت صرف ابتدائی شرطیں ہیں۔ چنانچہ مظلومیّت سے نجات حاصل کرنے کیلئے صرف مظلوم ہونا کافی نہیں بلکہ نجات  کیلئے مظلوم کے پاس ایک مضبوط سیاسی حکمت عملی، بین الاقوامی تعلقات کی سوجھ بوجھ، مضبوط نظریاتی بنیادیں ، اور عالمی سطح پر سفارتی  دباؤ پیدا کرنے کی صلاحیت  کا ہوناضروری ہے۔

آج کے دور میں مظلوموں کی نجات کا مختصر اور مجرّب نسخہ   امام خمینی کا فریم ورک ہے۔ تاریخ  کو   طاقتوروں کے قلم سے آزاد کر کے  مظلوموں کی آہوں سے تحریر کرنا اور مظلوموں کے حقِّ خود ارادیت کی بنیاد پر  عہدِ نو کی بنیاد  رکھنا یہ صر ف خمینی ڈاکٹرائن کا کمال ہے۔یہی وہ نسخہ ہے  جسے اپنا نے سے    بیت المقدس کی گلیوں اور سری نگر کی وادیوں میں آزادی کی   اذان گونجے گی۔ یاد رکھئے !غرق ہونے کے دوران  نجات کی  کوشش کو جاری رکھنا   امید کی کرن کے  بغیر ممکن نہیں اور آج کی دنیا میں مظلوموں کیلئے امید کی کرن کا نام خمینی ؒ ڈاکٹرائن ہے۔ لہذا جسے استعمارِ نو کی زنجیروں سے نجات چاہیے اُسے عہدِ نو میں خمینی ڈاکٹرائن کو سمجھنا، پرکھنا اور اپنانا ہوگا۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...