جامعۃ الرضا اسلام آباد میں ملازمین کے لیے درسِ اخلاق
اسلام آباد جامعۃ الرضا میں ادارے کے ملازمین کے لیے درسِ اخلاق کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مدیر مدرسہ مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب نے درسِ اخلاق کی نشست سے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے دینی اداروں کے ملازمین کی خدا کے نزدیک اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ملازمین کا باہمی تعاون، ایک دوسرے کی مدد اور خلوص کے ساتھ کام کرنا ادارے اور فرد دونوں کے لیے برکت کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں تلاوتِ قرآن، نوافل اور عبادات کے ذریعے خدا سے توسل کرتے ہوئے توفیق حاصل کرنی چاہیے، کیونکہ یہی روحانی تقویت ادارے کے کام میں کامیابی اور معنویت پیدا کرتی ہے۔ مولانا سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے ملازمین کی محنت، خلوص اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور متحد ٹیم ادارے کی کامیابی کی بنیاد ہے۔
اس درسِ اخلاق کے بعد حاضرین نے مدیرِ مدرسہ سے سوالات بھی پوچھے۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں