جامعۃ الرضا میں کیرئیر گائیڈنس پر خصوصی درس :
رپورٹ ثاقب علی ناصری :
جامعۃ الرضا میں جمعرات کے روز شعبہ تعلیم و تربیّت کے زیرِ انتظام طلبا کی رہنمائی کے لیے کیرئیر گائیڈنس کے موضوع پر ایک خصوصی درس کا اہتمام کیا گیا، جس سے معروف عالمِ دین مولانا محمد علی ممتاز صاحب نے خطاب کیا۔ درس کے دوران انہوں نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ ہدف بندی اور منصوبہ بندی کرنے والوں کا مقدر بنتی ہے۔ ان کے مطابق کیرئیر گائیڈنس صرف طلبا ہی کے لیے نہیں بلکہ ہر فرد کی زندگی کا اہم حصہ ہے، کیونکہ درست رہنمائی انسان کو بہتر مستقبل کی طرف لے جاتی ہے۔
مولانا ممتاز صاحب نے کہا کہ ہدف بندی انسان کو پشیمانی سے بچاتی ہے، مشکلات کے حل تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے اور انسان کو اپنے امکانات سے بہتر فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے اہداف کے تعین کی ضروری شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہدف حقیقت پر مبنی، انسان کے اختیار میں، بلند مگر قابلِ حصول اور واضح ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں صحیح ہدف مقرر کرنے والا فرد نہ صرف غلط فیصلوں سے بچ جاتا ہے بلکہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے ایک کامیاب اور پُرسکون زندگی گزار سکتا ہے۔ درس کے اختتام پر طلبہ نے اس رہنمائی کو اپنی عملی زندگی کے لیے بے حد مفید قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کی مزید نشستوں کی خواہش ظاہر کی۔









0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں