فکری تربیت کے سلسلے کی ہفتہ وار نشست، مقصد کے تعین کا فارمولا
جامعہ الرضا اسلام آباد میں 4 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو ہفتہ وار خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس سے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر سید امتیاز علی رضوی صاحب نے بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ نشست کا آغاز برادر مشہد علی کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا ۔
رپورٹ: واصف رضا حیدری
اپنے خطاب میں پروفیسر امتیاز رضوی صاحب نے زندگی کے مقصد کے تعین کے حوالے سے ایک جامع اور فکری طور پر گہرا فارمولا پیش کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طالب علمی بذاتِ خود مقصد نہیں بلکہ حقیقی مقاصد تک رسائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کامیاب اور متوازن زندگی کے چار بنیادی اصول، مستحکم، مفید، مستقل اور مطمئن ہونا نہایت شستہ اسلوب اور بصری ڈائیگرام کی مدد سے طلبا کے سامنے واضح کیے۔
اس موقع پر انہوں نے عملی مشق کے ذریعے طلبا کو ان اصولوں کی عملی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے بہترین مقصد کے انتخاب کے طریقہ کار پر بھی مفصل روشنی ڈالی۔ نشست کے اختتام پر طلبا نے اس علمی و فکری رہنمائی کو نہایت مفید، مؤثر اور لائقِ تحسین قرار دیا۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں