جامعۃ الرضا اسلام آباد میں فری لانسنگ کی تعارفی کلاس کا
انعقاد:
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): جامعۃ الرضا اسلام آباد میں طلبا کو
جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فری لانسنگ کی ایک تعارفی کلاس منعقد کی
گئی۔ اس تعارفی سیشن کا مقصد طلبا کو آن لائن روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل اسکلز اور
خود کفالت کے جدید ذرائع سے آگاہ کرنا تھا۔
کلاس کے دوران سوفٹ وئیر انجینئر محمد اسماعیل اطلسی صاحب نے فری لانسنگ کے بنیادی اصول، مختلف آن لائن پلیٹ
فارمز پر کام کرنے کے طریقۂ کار، اسکل ڈویلپمنٹ اور گھر بیٹھے باعزت روزگار کے
مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے طلبا کو محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ
جدید مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر طلبا نے
مختلف سوالات بھی کئے اور بعد ازاں فیڈ بیک دیتے ہوئے سیشن کو
انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ یاد
رہے کہ جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی طلبا
کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی
تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور
سوسائٹی کی کاوشوں سے مستقبل میں اس نوعیت
کے مزید پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں