جامعۃ الرضا اسلام آباد میں کیرئر گائیڈنس کی خصوصی کلاس کا انعقاد :
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): جامعۃ الرضا اسلام آباد میں طلبا کی تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے کیرئر گائیڈنس کی دو روزہ خصوصی کلاسز منعقد کی گئیں۔ اس سیشن کا مقصد دینی طلباکو مستقبل کے مؤثر کیرئر انتخاب، اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
کلاسز کے دوران حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام جابر محمدی صاحب نے طلبا کو اپنی صلاحیتوں کی درست شناخت، کیرئر پلاننگ، تعلیمی اہداف کے تعین اور عملی میدان میں کامیابی کے لیے درکار اسکلز کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر بدلتے ہوئے تعلیمی و پیشہ ورانہ رجحانات اور مقامی ضروریات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔جامعۃ الرضا اسلام آباد کے طلبا نے ان خصوصی کلاسز کے دوران اپنی عملی زندگی کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کےتسلی بخش جوابات دئیے گئے۔ یاد رہے کہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام جابر محمدی صاحب جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ پاکستان کے مسئولِ تعلیم ہیں۔ انہوں اپنے تجربات کی روشنی میں طلبا کے سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ بعد ازاں اساتذہ کرام کو بھی اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ جامعۃ الرضا اسلام آباد کی انتظامیہ اور طلبا نے اس موقع پر ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ان سے مزید استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں