Annual Report
Jamia Raza, Islamabad
2025-2026
جامعہ کا تدریسی سٹاف
جامعہ کا تدریسی سٹاف حوزہ علمیہ قم کے 9 فارغ التحصیل علماء اور 3 پاکستانی مدارس کے فارغ التحصیل علماء پر مشتمل ہے اس کے ساتھ مملکت خداداد پاکستان میں مروجہ عصری نظام تعلیم کے بھی سند یافتہ ہیں جن میں سے تین مدرسین پی ایچ ڈی ہیں۔
کوائف مدرسین کرام
مسئولیت تدریس نام نمبر شمار
پرنسپل منطق دوم، تفسیر مقدماتی معارف و عقائد سید حسنین عباس گردیزی 1
منطق اول ، تفسیر ترتیبی، عرفان اسلامی، معارف و عقائد ،اخلاق سید ثمر علی نقوی 2
مغنی اول۔ الموجز دوم، درایۃ الحدیث ، ھدایۃ النحو، تفسیر ترتیبی، تاریخ اسلام ڈاکٹر ساجد علی سبحانی 3
مبادی الصرف ، تفسیر مقدماتی، لمعہ اول، اندیشہ سیاسی ، باب حادی عشرمعارف عقائدو احکام محمد اصغر عسکری 4
شرح لمعہ 1، المنطق 2، قوائد النحو، معارف عقائد ، تفسیر ترتیبی سید مزمل حسین نقوی 5
مسئول صندوق قرض الحسنہ مغنی اول، کلمات قصار، تفسیر موضوعی1، فقہ مقارن ، زبان فارسی ،ناظرہ قرآن و تجوید لقرآن محمد حسین مبلغی 6
مسئول تعلیم مبادی النحو 2 ، مبادی النحو 4، ، قوائد النحو، شرح عوامل ڈاکٹر محمد نذیر اطلسی 7
مسئول تربیت ونظم ضبط قواعد الصرف, آداب اسلامی ، معارف عقائد ، تفسیر مقدماتی, ڈاکٹر نذر عباس جعفری 8
مسئول مباحثہ مبادی الصرف، تجزیہ وترکیب، الموجز اول، مبادی النحو، فقہ استدلالی حبیب الحسن 9
مسئول مطالعہ و مطبخ آداب اسلامی، احکام سوم ، تاریخ اسلام، صرف میر حبدار علی 10
مسئول کلاس ایف اے اسلامیات۔ مطالعہ پاکستان، اسلا میات اختیاری نقی عمران 11
مسئول دفتر احکام اول، علم تعلیم 1 ، علم تعلیم 2 خادم حسین 12
کوائف ملازمین
کفیت نام نمبر شمار
کیر ٹیکر آفتاب حسین 1
ڈرائیور سید علی اسد 2
باورچی سید تصویرحسین شاہ 3
تندورچی سید شاہدحسین شاہ 4
سکیور ٹی گارڈ فرمان علی 5
سکیور ٹی گارڈ جاوید اختر 6
سکیور ٹی گارڈ واجد علی 7
آفس بوائے کاشف رضا 8
سویپر شریف 9
تعلیمی سال: جامعہ کا تعلیمی سال دو ٹرموں پرمشتمل ہے جو کہ 15اگست سے شروع اور 15 جون کو اختتام ہوتا ہے ہر ٹرم کے آخر میں امتحان لیا جاتا ہے۔
طلباء: سال گزشتہ جامعہ میں طلاب کی تعداد 65 تھی اور جامعہ کے تقریباً 100 سے زائد طلبہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم ہیں اور 100 فارغ التحصیل طلبہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغی سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔
دوران سال طلاب کی تعداد
سال گزشتہ ابتدا ء میں طلبہ کی تعداد 50
نئے طلبہ جن کو داخلہ دیا گیا 12
دوسرے مدارس سے آنے والے طلبہ جن کو داخلہ دیا گیا 5
کل طلباء کی تعداد سال گزشتہ 67
دوران سال مجبورری کی وجہ سے مدرسہ چھوڑنے والے طلاب کی تعداد 9
دائرہ امتحان2025 میں شرکت کرنے والے طلاب کی تعداد 45
عذر موجہ دائرہ امتحان میں شرکت نہ کرنے والے طلاب کی تعداد 13
سال کے اختتام پر فارغ طلاب کی تعداد 6
جامعہ کے امتحانات کے نتائج: تمام کلاسز کا ایک ماہ وار ٹسٹ لیا جاتا ہے اور جامعہ کاسال تحصیلی دو ٹرموں پر مشتمل ہے ہر ٹرم کے بعد ایک امتحان لیا جاتا ہے۔
پہلی ٹرم کا رزلٹ %70
دوسری ٹر م کا رزلٹ %50
مجموعی نتیجہ 60
وفاق المدارس کے امتحانات کے نتائج
عامہ ( میڑک) کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 5 (رزلٹ 100فیصد)
خاصہ ( ایف اے ) کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 8 (رزلٹ 100فیصد )
عالیہ (بی اے) کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 4 (رزلٹ 90فیصد)
عالمیہ( ایم اے) کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 (رزلٹ 100فیصد )
بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لی جانے والے طلاب
جامعہ المصطفی العالمیہ قم المقدسہ 6
جامعہ کلیۃ المعارف کربلا عراق 1
عصری تعلیم:
معاشرے میں ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کیلئے دینی طلبا کا عصری علوم میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اس وقت جامعہ میں باقاعدہ (ایف اے) کی کلاسز جاری ہیں ۔
عصری تعلیمی کار کردگی2024-2025 تعداد رزلٹ
فیڈرل بورڈ سے ریگولر ایف اے پارٹ ون کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 11
فیڈرل بورڈ سے ریگولر ایف اے پارٹو کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 17
یونیورسٹیز سے ماسٹر /بی ایس کرنے والے طلبہ 5
نمل میں بی ایس کے پروگرام میں مشغول طلبہ 1
الحمد یونیورسٹی میں بی ایس کے پروگرام میں مشغول طلبہ 4
جامعہ میں روزانہ کا شیڈول:
حسب معمول 7:40 پر اسمبلی ہوتی ہے۔ صبح 8 بجے سے لیکر 12:20 تک کلاسز ہوتی ہیں۔ نماز ظہرین اور کھانے کے بعد طلبا آرام کرتے ہیں۔ اس کے بعد مطالعہ کیا جاتا ہے اور مطالعہ کے بعد سے اذان مغربین تک طلبا کھیلنے یا اپنے دیگر امور انجام دینے میں آزاد ہوتے ہیں، جس کے بعد نماز مغربین کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کا مباحثہ ہوتا ہے۔
دعا و مناجات
انسان کی معنوی تربیت میں دعاؤں کی تا ثیر مسلمہ ہے، چنانچہ جامعہ میں طللبا شب بدھ کو دعائے توسل، جمعرات کی صبح زیارت عاشورہ اورشب جمعہ دعاکمیل اور جمعۃالمبارک کی صبح دعائے ندبہ پڑھتے ہیں ۔
فنٰ خطابت: طلبہ کی تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ وار پروگرام بعنوان بزم حسینی منعقد ہوتا ہے جس میں طلباکو خطابت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
یوم نظافت
ہر سہ ماہی میں ایک دن یوم نظافت کے عنوان سے منایا جاتا ہے جس میں طلبہ اپنے کمروں اور مدرسہ کی پوری بلڈنگ کی صفائی کرتے ہیں
ماہانہ اساتذہ و طلاب نشست
جامعۃ الرضا میں ہر سال تحصیلی کے ماہانہ محاسبہ کی غرض سے ہر ماہ اساتذہ و طلاب کی مشترکہ نشست کی جاتی ہے جس میں تمام طلاب کرا م و اساتذہ کرام شرکت کرتے ہیں اور طلاب عزیز کی ماہانہ کارگردگی بیان کی جاتی ہے۔ نشست کی تصویری جھلکیاں یہ ہیں:
اساتذہ میٹنگ
کسی بھی ادارے کےقوانین کو منظم کرنے کے لیے باہمی مشاورت کا ہونا ضروری ہے ۔ اس سال جامعہ میں تعلیمی و تربیتی نظام کے حوالے سے اساتذہ کرام/ علماء کرام کی کل 9 میٹنگ ہوئی ہیں ۔
تبلیغی پروگرامز طلاب جامعہ الرضا
ماہ رمضان اور ماہ محرم الحرام میں جامعہ کے سینئر طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ تبلیغ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں سال سابق کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک میں جامعہ کے کچھ سینئر طلباء نےمختلف مقامات پر تبلیغی خدمات انجام دیں اس کے علاوہ ہر اتوار کو بھی بہارہ کہو کے مضافات میں بچوں کو قرآن و عقائد اور سیرت اہل بیت ؑ پر دروس دیتے ہیں ۔
درس اخلاق
طلاب کرام کی معنوی رہنمائی کے لیے ہفتے میں ایک دن اجتماعی درس اخلاق کا اہتمام کیا جاتاہے۔جس میں مختلف اساتذہ کرام مختلف موضوعات پر طلاب کرام کو درس دیتے ہیں
کھیل اور تفریح
بچوں کی جسمانی وذہنی نشونما کے لیئے کھیل اور ورزش نا گزیر سمجھا جاتا ہے
ایام اور مناسبتوں کا احیا
ایام اور مناسبتوں کا احیا طلبا کی فکری و تربیتی نشونما کیلئے ضروری ہے۔ چنانچہ اس سال اہم قومی و دینی ایام اور مناسبتوں کے احیا پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یوم تکبیر اقبال ڈے
اسلامی انقلاب کی سالگرہ یوم کشمیر
برسی امام خمینی یوم معلم
قوموں کی حیات کا راز شہداء کی یاد منانے میں مضمر ہے، بسلسلہ شہدائے فلسطین ، کشمیر لبنان، اور پارہ چنار کی مناسبت سے جامعہ میں مجالس ترحیم منعقد کرائی جاتی ہیں۔
شعبہ تحقیق
طلبا کی علمی صلاحیتوں کو فروغ دینےکے لیے شعبہ تحقیق قائم کیا گیا ہے۔ جس کے مسئول جناب ڈاکٹر نذر عباس جعفری صاحب ہیں۔ اس سال اس شعبہ کا آغاز ہوا۔
ہم نصابی سر گر میاں
1- ولادت امام علی(ع)
ولادت باسعادت امیرالمؤمنین امام علیؑ کی مناسبت سے جامعہ ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں طلاب کرام نے بھر پور شرکت کی اور امام کی شان اقدس میں گل ہائے عقیدت پیش کیا۔
2۔ تعلیمی دورہ جات
طلبا کی وسعتِ فکری کیلئے تعلیمی دورجات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سال طلبا نے دی ایمز سکول اینڈ کالج کا تعلیمی دورہ کیا اور ورکشاپس میں شمولیت بھی کی۔
الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی: مستعد اور فعال طلبا کی مدیرانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے طلبا پر مشتمل ایک سوسائٹی بنائی گئی ہے جو اساتذہ کے زیرِ نگرانی اپنی سرگرمیاں انجام دیتی ہے
سالانہ جشن ولادت امام رضا ؑ:
9مئی2025 ء بروز جمعہ جواد الائمہ بلاک، جامعۃ الرضا، اسلام آباد میں جشن منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف علماء کرام اور مومنین کرام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔جشن سے مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا آخر میں جشن کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ انور علی نجفی صاحب نے جشن سے خطاب کیا۔جشن کے اختتام پر نتائج کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جامعۃ الرضا کے فارغ التحصیل طلاب کرام کی عمامہ پوشی کی گئی اور طلاب کرام میں حسن کارکردگی کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
دینیات سنٹرز
آج کے اس ماحول میں بچوں کی دینی اور فکری تربیت لیے قرآن اور عقائد و سیرت کی تعلیم ضروری ہے۔ اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ کی زیر سرپرستی محلے کے بچوں کے لیے جامع مسجد علی ابن ابی طالب ایک دینیات سنٹر قائم کیا گیا ہےجس میں 70 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں ۔
ملکی و غیر ملکی شخصیات کا دورہ
• ملکی شخصیات کا دورہ
• آیۃاللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب زعیم حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر و صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
• حجۃ الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین نجفی صاحب چیر مین امام خمینی ٹرسٹ
• حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی صاحب وکیل مطلق آیۃ اللہ سید علی سیستانی (جامعہ الکوثر)
• حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام جابر محمدی مسئول تعلیم جامعہ المصطفیٰ
• حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حُر شُبیری صاحب آف بر طانیہ
• غیر ملکی شخصیات کا دورہ
• آیۃاللہ سید عزالدین حکیم عراق
• حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ داد سرشت تہرانی (نمائندہ جامعہ المصطفیٰ پاکستان)
کامیابیاں
• اس سال اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جامعہ المصطفی العالمیہ قم المقدسہ میں 6 طلاب کو داخلہ ملا ہے
• اس وقت4طالب یونیورسٹی میں بی ایس کے پروگرام میں زیر تعلیم ہیں۔
• اس سال وفاق المدارس سے 6 طلباء نے عالمیہ کا امتحان درجہ اولیٰ میں پاس کیا ہے۔
نوآوری
• طلاب کی سکلز میں اضافہ کے لیے کمپیوٹر کلاسز
• فن تحقیق کی کلاسز
• ہیلتھ کیمپ
• طلاب کے تعلیمی دورہ جات ( دی ایمز کالج) ( تین روزہ ورکشاپ)
• کشمیر ڈے
• اقبال ڈے
• یوم تکبیر
• یوم شہداء
مشکلات
• لائبریری کا نامناسب ماحول
• میس( مطبخ ) کی نامناسب جگہ
• کلاس رومز کی قلت
اکادمی کمیٹی کےارکان
1) جناب پرو فیسر سید امتیاز علی رضوی صاحب(چئیرمین نورالھدیٰ ٹرسٹ بارہ کہو)
2) جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی صاحب (پرنسپل جامعہ الرضا )
3) جناب حجۃ الا سلام والمسلمین ڈاکٹر غلام جابر محمدی (مسئول تعلیم جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد )
4) جناب حجۃ الا سلام والمسلمین ڈاکٹر علی کاظمی صاحب
5) جناب حجۃ الا سلام والمسلمین ڈاکٹر محمد نذیر اطلسی صاحب ( مسئول تعلیم جامعہ الرضا)
6) جناب حجۃ الا سلام والمسلمین ڈاکٹر نذر عباس جعفری صاحب( مسئول تربیت جامعہ الرضا)
جواد الا ئمہ بلڈنگ کی تعمیرات کی تصویری جھلکیاں
جواد الائمہ بلاک، یہ جامعۃ الرضا کی نئی زیرِ تعمیر بلڈنگ ہے جو دفاتر ، کلاس رومز ، لائبریری، کانفرنس ہال، باورچی خانہ، مہمان خانہ، ، کمپیوٹر لیب۔۔۔وغیرہ پر مشتمل ہے۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں