زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

منگل، 17 مارچ، 2026

خبردار!فطرانہ دوبارہ بھی دینا پڑ سکتا ہے

خبردار!فطرانہ دوبارہ بھی دینا پڑ سکتا ہے

ڈاکٹر نذر حافی

اللہ تعالیٰ ہر صاحبِ استطاعت کو فطرانہ ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ حکم محض ایک مالی ادائیگی نہیں بلکہ ایک زندہ اخلاقی دعوت ہے۔ اچھائی محض جاننے کا نام  نہیں بلکہ انجام دینے کا نام ہے۔ لہذا  ایک اسلامی معاشرہ وہی ہے جہاں  کمزور کی حاجت روائی ، طاقتور کی ذمہ داری بن جائے۔ چنانچہ ربِّ کریم  صاحبانِ ایمان  کو حکم دیتا ہے کہ وہ خود جا کر اُس کے مستحق  بندوں کو تلاش کریں، اللہ کو یہ پسند نہیں کہ مستحقین جا کر لوگوں کے  دروازوں پر دستک دیں۔

آج بے حسی کا یہ عالم ہے کہ فطرانہ دینے والے عید کے دن بھی کسی یتیم و مفلس کا چہرہ نہیں دیکھتے۔ ہم عید مناتے ہیں اور ساتھ ساتھ  انسانیت سے فاصلے بڑھاتے ہیں۔ ہم یہ بھول گئے ہیں کہ  عبادت کا ظاہر اگر باطن سے خالی ہو تو وہ محض رسم رہ جاتی ہے۔ پس ہم نماز، خوشبو اور ضیافت میں مشغول رہتے ہیں  لیکن  کسی بیمار، بوڑھے یا مجبور کے پاس دو لمحے بیٹھنا گوارا نہیں کرتے۔ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو نہ ہمارے بھوکے رہنے سے کوئی فائدہ ہے اور نہ ہمارے مال دینے سے اُس کی شان میں اضافہ ہوتا ہے۔  وہ تو انسانوں کے درمیان  ایک دوسرے کی حاجات پورا کرنے کو پسند کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ امیر و غریب ایک ہی دسترخوان پر جمع ہوں، ایک دوسرے کا بوجھ بانٹیں، اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ المختصر یہ کہ فطرانہ اس لئے ہے کہ  انسان، انسان کا سہارا  بنے۔

ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ فطرانے کے اولین مستحق ہمارے اپنے قریبی رشتے دار ہیں۔ اگر کسی گھر میں بیوہ، یتیم یا نادار موجود ہے تو سب سے پہلے اسی کا حق ہے۔ صدقہ وہی  مقبول ہے جو قریب ترین محتاج تک پہنچے، کیونکہ قربِ نسب کے ساتھ قربِ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ جو لوگ فطرانہ  محض ڈبوں میں ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں، وہ دراصل روحِ  عبادت سے ناواقف ہیں۔

اس طرح بے شک فطرانہ توادا ہو جاتا ہے، لیکن خدا کے ہاں  جواب دہی باقی رہتی ہے۔ ان لوگوں سے  قیامت کے دن سوال ہوگا کہ  تم نے قریب والوں کو کیوں نظر انداز کیا؟ اگر کسی مستحق تک حق نہ پہنچے تو وہ قیامت کے دن اپنے اقربا کو گریبان سے پکڑے گا۔

ماہِ رمضان، عیدالفطر اور فطرانے کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم سچے عبادت گزاربن جائیں،  دلوں کے باہمی  فاصلے مٹ جائیں، اور معاشرہ ایک جسم کی مانند ہو جائے۔ اگر ایک روئے تو دوسرا آنسو پونچھے، اگر ایک گرے تو دوسرا سہارا دے—ورنہ بکھرے ہوئے لوگ  اپنے ہی بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔

آخر میں یہ بھی سمجھ لیں کہ مستحق صرف وہ نہیں جس کے کپڑے پھٹے ہوں، بلکہ وہ خوددار بھی ہے جو مانگ نہیں سکتا۔ ایسے شخص کی مدد اس طرح کرنی چاہیے کہ اس کی عزتِ نفس محفوظ رہے۔ اگر دل ٹوٹنے کا اندیشہ ہو تو صدقے کا نام بھی ظاہر نہ کیا جائے، یہی اعلیٰ اخلاق ہے، یہی دین کی روح۔ فطرانہ اپنے ہاتھوں سے اپنے  اقربا کو دینا افضل ہے، انہیں یہ احساس بھی نہ ہونے دیں کہ یہ فطرانہ ہے۔ توجہ طلب نکتہ یہ ہے کہ اگر فطرانہ کسی غیر مستحق کو دیا  ہو تو اُسے واپس لے کر یا از سرِنو مستحق کو دوبارہ دینا ضروری ہے۔ لہذا دوسروں پر اعتماد کرنے سے بہتر ہے کہ خود اپنے ہا تھوں سے مستحق افراد کو اپنا افطرانہ دیں  یا پھر کسی انتہائی مجبوری کی صورت میں اپنے کسی بہت زیادہ  قابلِ اعتماد شخص کو یہ ذمہ داری سونپیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی حقیقی  سمجھ، اعلی درجے کا اخلاص اور  پابندی سےعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، تاکہ ہمارا فطرانہ محض ادائیگی نہ رہے بلکہ  بنی نوع انسان کیلئے زندگی اور نشاط کا باعث  بن جائے۔


0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...