منظوم ولایتی:
ہم اپنے عہد پر قائم ہیں ۔ آخر کون سا عہد؟ اس عہد پر روشنی ڈالنے کیلئے سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ تعالی علیہ اور ان کے نائب شہید سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کی تدفین کے روز معروف علمی و تحقیقی پلیٹ فارم 'وائس آف نیشن' کے زیرِ اہتمام ایک آنلائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس سے محققین اور قلمکار حضرات نے گفتگو کی۔ ڈاکٹر نذر حافی، محقق محمد بشیر دولتی اور کالم نگار منظوم ولایتی نے کی سیّدِ مقاومت کی بصیرت اور جدوجہد کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس کے تجزیہ کاروں کے مطابق شہید حسن نصر اللہ نے دوست و دشمن سب کو متاثر کیا۔ آپ کے تجزیہ و تحلیل کا دشمن بھی انتظار کرتا تھا۔ الفاظ ہی نہیں بلکہ آپ کے ہاتھ کے اشارے بھی فصاحت و بلاغت کے شہکار تھے۔
محققین نے کہا کہ شہداء نص قرآن کے مطابق زندہ ہیں اور شہید سید حسن نصر اللہ رض اور شہید صفی الدین جیسی شخصیات انسانیت کا سرمایہ ہیں، اُن کے چلے جانے سے ان سے اُن کا راستہ گم نہیں ہوا بلکہ اُن کے پیروکاروں اورعشّاق کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وائس آف نیشن کے ویبنار کے مطابق سید حسن نصر اللہ شہید ہمیں 'لبیک یا رسول اللہ ص' اور 'لبیک یا حسین ع' جیسے نعروں کا معنی و مفہوم حقیقی معنوں میں سمجھا گئے۔ دشمن نے منوں ٹن بارود کے ذریعہ سے آپ کی آواز کو دبانا چاہا لیکن ان کی نمازِ جنازہ میں ایک ملین سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی گویا:
تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
یاد رہے کہ اِس آنلائن ویبینار کی میزبانی کے فرائض محترم منظور حسین حیدری نے انجام دئیے۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں