معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال، اساتذہ اور طلبا نے صف بنا کر ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔ مدیر مدرسہ جناب علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے جامعۃ الرضا تشریف لانے پر آیت اللہ سید عز الدین حکیم صاحب اور جملہ وفد کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے مشہور و معروف علمی و دینی اور سیاسی خاندانوں میں سے ایک عظیم خاندان کا نام " حکیم خاندان " ہے۔ حکیم خاندان کی ساری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔صرف صدام کے دور میں اس خاندان نے تقریبا ستر شہدا دئیے ہیں۔ان شہدا میں بڑی جلیل قدر شخصیات شامل ہیں۔ اس خاندان کی عزّت و عظمت کے باعث جامعۃ الرضا کے اساتذہ اور طلبا نے آیت اللہ سید عز الدین حکیم کی مدرسے میں تشریف آوری کو خدا اور اہل بیتؑ کی طرف سے ایک خاص عنایت قرار دیا۔ اس موقع پر آیت اللہ سید عز الدین حکیم نے جامعۃ الرضا ؑ کے اساتذہ کے ساتھ خصوصی گفتگو بھی کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں جامعۃ الرضا کی کارکردگی اور اساتذہ کرام کی محنت اور خلوص کو سراہتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مواعظ حسنہ کےدوران اساتذہ اور طلبا کو گرانقدر نصیحتیں کیں۔ اس کے بعد وہ اساتذہ کرام کے ہمراہ مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السّلام بارہ کہو میں تشریف لے گئے جہاں انہوں نے نمازِ باجماعت پڑھانے کے علاوہ نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے حاضرین سے کہا کہ ولایتامیرالمومنینؑ کی نعمت کی قدر کریں اور آپس میں اتفاق و اتحاد سے زندگی بسر کریں۔
بدھ، 26 فروری، 2025
Home »
جامعۃ الرضا اسلام آباد
» آیت اللہ سید عز الدین حکیم کی جامعۃ الرضا ؑ میں آمد
آیت اللہ سید عز الدین حکیم کی جامعۃ الرضا ؑ میں آمد
رپورٹ: مزمل حسین جامعۃ الرضا شعبہ تحقیق:








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں