جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلام اباد کے صدر واصف رضا اور اُن کی ٹیم نے جامعۃ الرضا کے پہلے تعلیمی سمسٹر میں فرسٹ آنے والے طلبا سید قاسم علی اور سبطین حیدر کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میں منعقد ہونے والے سیرت النّبی کے تقریری مقابلے میں جامعۃ الرضا کے طالب علم ابوذر غفاری کو پوزیشن لینے پر مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ جامعۃ الرضا میں طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال رکھنے کیلئے تمام ممکنہ مقدمات فراہم کئے جاتے ہیں۔ جامعہ مذکورہ کے طلبا دینی تعلیم کے ہمراہ ریگولر عصری تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں اور انہیں کمپیوٹتر سکلز و دیگر ضروری مہارتیں سیکھنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں