حضرت ابوطالبؑ نے وفاداری، فکری استقامت، اور خاموش حکمت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ جامعۃ الرضا میں حضرت ابوطالبؑ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جامعۃ الرضا شعبہ تحقیق نے ایک نشست کا اہتمام کیا جس میں طلبا نے حضرت ابوطالبؑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حضرت ابوطالبؑ کے حوالے سے طلبا کو ایک معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ طلبا نے اس علمی مباحثے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حضرت محمد ﷺ کے چچا اور سرپرست کی حیثیت سے آپؑ نے نہ صرف رسولِ اکرم ﷺ کی جان، مشن اور وقار کی ہر سطح پر حفاظت کرنا ہمیں سکھایا ہے ، اس طرح حضرت ابوطالبؑ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ مسلمان بننے کیلئے ایک معیار اور میزان بھی ہیں۔
ہفتہ، 20 ستمبر، 2025
Home »
جامعۃ الرضا اسلام آباد
,
جامعۃ الرضا اگست ۲۵/۲۶
» جامعۃ الرضا میں حضرت ابوطالبؑ کو خراجِ عقیدت، حضرت ابوطالبؑ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ مسلمان بننے کیلئے ایک معیار بھی ہیں








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں