جامعۃ الرضا اسلام آباد میں سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جامعۃ الرضا اسلام آباد میں عالمِ اسلام کی معروف مزاحمتی شخصیت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی نہایت عقیدت، احترام اور فکری و علمی انداز میں منائی گئی۔ اس موقع پر جامعۃ الرضا اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے ہفتہ وار بزمِ خطابت میں شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جامعہ کے طلبا نے سوزوسلام کے ذریعے شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد بزمِ خطابت کے خطبا نے سید حسن نصراللہ کی دینی، فکری اور مزاحمتی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ ایک ایسی آواز تھے جنہوں نے ظلم، جبر، استعمار اور صیہونیت کے خلاف پوری دنیا کے مظلومین کو حوصلہ دیا۔ کی بصیرت، شجاعت اور گفتار آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے سید حسن نصراللہ کو ایک نظریہ، ایک تحریک اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔
اس تقریب کے دوسرے حصّے میں سید حسن نصراللہ کی حیات، خدمات اور خصوصیا پر مبنی ایک خصوصی ڈاکومنٹری فلم بھی لگائی گئی، جسے شرکاء نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا اور اس کے بعد ڈاکومنٹری میں پیش کردہ مختلف زاویوں پر مختصر مکالمہ بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر سید حسن نصراللہ اور شہدائے مقاومت کے ایصالِ ثواب کے لیے سورہ حمد کی تلاوت بھی کی گئی، اور شرکاء نے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں