سخت محنت کے بغیر کوئی بلندی نصیب نہیں ہوتی۔ مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب
رپورٹ: نئیر عباس
حضرت امام علی ؑ کا ارشاد ہے کہ تم پر سنجیدگی کے ساتھ سخت محنت ، تیاری کرنا اور اپنے اندر استعداد پیدا کرنا لازم ہے۔ جامعۃ الرضا اسلام اباد کے طلبا اور پرنسپل صاحب کی ماہانہ نشست سے پرنسپل جامعۃ الرضا مولانا حسنین عباس گردیزی صاحب کا خطاب۔ انہوں نے حضرت امام علی ؑکی حدیث مبارک سے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگی کے امور پر غوروفکر کرنے، اپنے معاملات میں سخت محنت اور اپنے اندر اعلی تعلیمی صلاحیتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے طلبائے کرام کو اس امر کا احساس دلایا کہ انسان کو کوئی بھی بلندی بغیر محنت کے نصیب نہیں ہو سکتی خواہ کسی پہاڑ یا چوٹی کو سر کرنے کی بات ہی کیوں نہ ہو۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کو وقت کی اہمیّت کی طرف بھی توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کسی کا انتظار کئے بغیر آگے بڑھتا رہتا ہے لہذا اپنی محنت کے ساتھ علمی دنیا میں وقت کے مطابق آگے بڑھیں اور جدید زمانے سے کسی بھی طور پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور موبائل کے درست استعمال کو سیکھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس نشست میں طلبا کی تعلیمی پیشرفت اور نظم و ضبط کا بھی ماہانہ جائزہ لیا گیا۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں