اسلام آباد (ٹیک رپورٹر)جامعۃ الرضا اسلام آباد میں اس سال بھی طلباء کے لیے کمپیوٹرسے آشنائی اور بنیادی آئی ٹی تربیت پر مشتمل ایک خصوصی کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کورس یکم نومبر 2025ء سے شروع ہوا ہے، جس کا مقصد طلباء کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کے بنیادی استعمال سے روشناس کرانا ہے۔
جامعہ کے شعبہ تحقیق کے مطابق، یہ کورس دو ماہ پر محیط ہوگا، جس میں طلباء کو کمپیوٹر لٹریسی، آپریٹنگ سسٹم کے بنیادی افعال، فائل مینجمنٹ اور ایم ایس آفس پیکج (Word, Excel, PowerPoint) استعمال کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے طلباء کو تحقیقی و تعلیمی کام میں کمپیوٹر کے مؤثر استعمال کی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
گزشتہ سال بھی جامعۃ الرضا میں اس نوعیت کی کلاسز منعقد کی گئی تھیں جنہیں طلباء اور اساتذہ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ رواں سال اس پروگرام کو مزید منظم اور عملی شکل دیتے ہوئے تربیت کے جدید تدریسی طریقوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلبا اپنی سہولت اور ضرورت کے مطابق اپنی روزمرہ تعلیمی سرگرمیوں میں ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال سیکھ سکیں۔








0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں