علی مسجد بارہ کہو میں قرآنی و نعتیہ مقابلہ :
تیرہ دسمبر دو ہزار پچیس کو قرآن سنٹر بارہ کہو مسجد علی ابن ابی طالب میں قرآن مجید کی تلاوت نعت رسول اور منقبت اہل بیت پر مشتمل ایک بابرکت اور روح پرور مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے میں طلبا نے نہایت شوق جذبے اور عقیدت کے ساتھ اپنی خوبصورت آوازوں میں تلاوت نعت اور منقبت پیش کیں۔
.jpg)
اساتذہ کرام نے طلبا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور قرآن اور اہل بیت سے مضبوط وابستگی کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر قرآن سنٹر کے معزز اساتذہ دانیال حیدر شوکت علی اور واصف رضا حیدری کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
انعام حاصل کرنے والے طلبا میں محمد یونس شیراز اختر جواہر علی علی حسین حسنین رضا سارم حیدر علیان حیدر ہشام عباس سید عون محمد اقرار علیان مہدی شہزاد اختر محمد وہاب اور سید تاجدار شامل ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور طلبا کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے۔








.jpg)


0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں