زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

ہفتہ، 13 دسمبر، 2025

مبارکباد اور ایڈمیشن الرٹ

جامعۃ الرضا اسلام آباد کے سابق طالبِ علم محترم شاہدعلی برکتی صاحب نے اپنے ایم فل کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر کے علمی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان بررسیِ تطبیقیِ علم و افضیلیتِ امام از نگاہِ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی و علامہ طباطبائی تھا، جو ان کی  فکری گہرائی، تقابلی بصیرت اور مضبوط تحقیقی منہج کا عکاس ہے۔
محترم شاہد رضا برکتی صاحب نے اپنی تعلیمی زندگی کی ابتدا جامعۃ الرضا اسلام آباد سے کی، جہاں علمی و فکری اساس مضبوط ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک کا رخ کیا ۔ بیرون ملک ان کی یہ علمی پیش رفت جامعۃ الرضا اسلام آباد  کیلئے باعث فخر ہے۔
یہ امر بھی باعثِ افتخار ہے کہ جامعۃ الرضا اسلام آباد کے متعدد فارغ التحصیل طلبا جہاں  صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی مکمل  کر چکے ہیں وہیں بعض ملک کے مختلف علاقوں میں پیش امام، خطیب اور دینی و قومی اداروں سے وابستہ ہو کر تدریسی، تحقیقی اور سماجی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ جامعۃ الرضا اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ نئی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ دینی و عصری تعلیم کا شوق  رکھنے والے طلبا کو دعوت دیتی ہے کہ وہ  جامعۃ الرضا کے علمی و تحقیقی ماحول سے استفادہ کریں۔
جامعۃ الرضا اسلام آباد محترم شاہد رضا برکتی صاحب کی اس نمایاں علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی  تبلیغ، تحقیق، تدریس اور خدمتِ دین کے میدان میں مزید توفیقات عطا فرمائے۔
اسلام آباد میں واقع جامعۃ الرضا دینی اور دنیاوی تعلیم کے امتزاج کا حامل ادارہ ہے۔یہ دینی مدرسہ  اپنے منفرد نصاب، ماہرتدریسی عملے، بہترین تحقیقی سہولیات اور عملی تربیت کے ذریعے طلبا کی علمی، اخلاقی اور فکری ترقی کو ممکن بناتا ہے۔ اس کا مقصد طلبا کو علمی مہارت اور فکری بصیرت کے ساتھ ساتھ معاشرتی خدمات کے لیے تیار کرنا بھی ہے۔ادارے کی چیدہ چیدہ خصوصیات پیشِ خدمت ہیں۔
۱۔ تدریسی عملہ
جامعۃ الرضا میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ٹیم موجود ہے، ان میں سے چار اساتذہ اعلیٰ دینی تعلیم کے ہمراہ پی ایچ ڈی کے حامل بھی ہیں۔یہاں پر   اساتذہ کی علمی قابلیت اور تجربہ طلبا کو دینی اور دنیاوی علوم میں مؤثر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
۲۔ نصاب تعلیم
ادارے کا نصاب دینی اور عصری تعلیم پر مبنی ہے اور مقامی و عالمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ تدریس کے لیے پروجیکٹر، کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی سہولیات دستیاب ہیں تاکہ طلبا کو مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
۳۔ دینی و عصری تعلیم
طلبا دینی علوم میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ملکی اور عالمی جامعات سے بیچلر، ماسٹرز اور اعلیٰ علمی درجات بھی حاصل کر تے ہیں ، اس طرح  وہ دونوں شعبوں میں متوازن زندگی بسر کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔
۴۔ تعلیم و تربیت
شعبہ تعلیم و تربیت نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرتا ہے۔ یہ شعبہ بنیادی طور پر طلبا میں نظم و ضبط، عملی مہارت اور ٹیم ورک کی صلاحیتیں فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔
۵۔ تحقیق
شعبہ تحقیق طلبا کو عام  اور قدیمی روش سے ہٹ کر جدید خطوط پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس شعبے کے تحت علمی مسائل کے تجزیے اور نیا علم پیدا کرنے کی سوچ طلبا میں پیدا کی جاتی ہے۔ چنانچہ  سال بھرطلبا تحقیقی منصوبوں  سے آشنائی اور تحقیقی موضوعات پر قلم فرسائی کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ 
۶۔ اسٹوڈنٹس سوسائٹی
اسٹوڈنٹس سوسائٹی طلبا کو عملی تجربہ، قیادت، انتظامی مہارت اور اجتماعی خدمات کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
۷۔ غیر نصابی سرگرمیاں
کھیل، تعلیمی دورے، سیمینارز اور ثقافتی پروگرام طلبا کی ہمہ جہت نشوونما میں معاون ہیں۔
۸۔ ثقافتی سرگرمیاں
طلبا کو قومی اور مذہبی تقریبات میں عملی تربیت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ سماجی اور روحانی شعور پیدا کر سکیں۔
۹۔ محافل، مجالس اور خصوصی دروس
رمضان اور محرم کے دوران طلبا تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور سال بھر سوشل میڈیا کے ذریعے دینی معارف کی تشہیر کرتے ہیں۔
۱۰۔ درس اخلاق
اذان، نماز جماعت، دعا، تلاوت قرآن اور درس اخلاق طلبا کی روحانی نشوونما کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔
۱۱۔ نمائندگی و تنوع
ادارے میں ملک کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے طلبا شامل ہیں، جس سے ثقافتی اور لسانی تنوع پیدا ہوتا اور سماجی بصیرت میں اضافہ ہوتا ہے۔
۱۲۔ بیرون ملک مواقع
فارغ التحصیل طلبا بیرون ملک حوزاتِ علمیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور وطن واپس آ کر دینی و علمی خدمات انجام دیتے ہیں۔
۱۳۔ دارالافتاء
دارالافتاء عوام کو شرعی و دینی مسائل کے مستند اور فوری جوابات فراہم کرتا ہے۔
۱۴۔ الحاق عالمی اداروں سے
جامعۃ الرضا المصطفیٰ ﷺ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم سے الحاق شدہ ہے، جس سے طلبا بین الاقوامی سطح کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور ڈگریاں پاکستان میں معتبر ہیں۔
۱۵۔ وفاق المدارس شیعہ سے الحاق
یہ الحاق طلبا کو ملکی دینی امتحانات میں شرکت اور تسلیم شدہ اسناد حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
۱۶۔ وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق
یہ الحاق طلبا کو قومی سطح پر امتحانات میں شرکت اور دنیاوی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
۱۷۔ ڈیجیٹل تبلیغ
طلبا آن لائن کلاسز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی معارف کی تشہیر کرتے ہیں۔
۱۸۔ انفراسٹرکچر اور مستقبل کے منصوبے
نئی عمارت کی تعمیر سے ادارے کے تعلیمی اور تبلیغی پروگراموں میں اضافہ ہوگا اور جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔
۱۹۔ داخلے کی شرائط
داخلہ ہر سال اگست اور دسمبر میں ہوتا ہے۔ کم از کم دسویں جماعت کی پاسنگ شرط اور مقامی عالم دین کا تصدیق نامہ لازمی ہے۔
جامعۃ الرضا کی تعلیمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیاں طلبا کو علمی، عملی اور روحانی طور پر مضبوط بناتی ہیں۔ نصاب، تدریسی عملہ، غیر نصابی پروگرام اور بین الاقوامی الحاقات طلبا کو دینی اور دنیاوی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انہیں معاشرتی خدمات کے لیے تیار کرتے ہیں۔

آپ کی پسند

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...