روات میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
روات (21 دسمبر 2025):
جامعۃ الرضا اسلام آباد کے تعاون سے روات کے علاقے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کا مقصد مقامی افراد کو غسلِ میت، کفن، دفن اور نمازِ جنازہ کے فقہی احکام عملی طور پر سکھانا تھا۔ یہ ورکشاپ مرکزی امام بارگاہ قصرِ قمر بنی ہاشم علیہ السلام پیر گڑاٹہ سیداں میں مقامی مومنین کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
ورکشاپ کا آغاز صبح 10 بجے ہوا اور یہ نمازِ ظہرین تک جاری رہی۔ اس تربیتی پروگرام کو جامعۃ الرضا کے دو معزز اساتذہ، مولانا حبدار علی صاحب اور مولانا نقی عمران جعفری صاحب نے آرگنائز کیا۔ انہوں نے نہ صرف فقہی مسائل کی وضاحت کی بلکہ شرکاء کو ان احکام پر درست طریقے سے عمل کرنے کی عملی تربیت بھی فراہم کی۔
ورکشاپ کے دوران غسل، کفن، دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق تمام ضروری فقہی احکام پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کی جانب سے مختلف فقہی سوالات بھی پیش کیے گئے، جن کے جوابات اساتذہ نے تسلّی بخش انداز میں دیے۔
یاد رہے کہ ایسی ورکشاپس کا مقصد عوام میں اسلامی فقہ کے بنیادی احکام سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ جامعۃ الرضا اسلام آباد کا شعبہ تبلیغات اپنی ظرفیت کے مطابق سال بھر مختلف مقامات پر ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرواتا رہتا ہے۔









0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں