جامعۃ الرضا اسلام آباد میں دینی طلبا کے لیے تین روزہ خصوصی اقتصادی تربیتی ورکشاپ کا اعلان :
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): جامعۃ الرضا اسلام آباد کے زیرِ اہتمام دینی طلبہ کی معاشی و اقتصادی خود کفالت کے فروغ کے لیے تین روزہ خصوصی ورکشاپ بعنوان “تربیتِ اقتصادی برائے دینی طلبا” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 13، 14 اور 15 فروری 2026 کو جامعۃ الرضا اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اس تربیتی پروگرام کا مقصد دینی طلبا کو موجودہ دور کے معاشی تقاضوں سے آگاہ کرنا اور انہیں خود کفالت کے عملی اصولوں سے روشناس کرانا ہے۔ ورکشاپ میں جامعہ کے موجودہ طلبا کے ساتھ ساتھ سابق طلبا (Alumni) کو بھی بذریعہ رجسٹریشن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے مہمان طلبا کے لیے قیام و طعام کا مناسب انتظام بھی کیا جائے گا۔ جامعۃ الرضا کے ذمہ داران نے متعلقہ اور دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کرائیں۔رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے فون نمبر5398135 0345 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں