بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🚩اِنَّا
لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ 🏴
🏴اس
وقت دنیا کا ہر مسلمان اور ہر باضمیر
انسان غم زدہ ہے۔ ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا
چاہیے کہ آج جہانِ اسلام کے عظیم مجاہد اور ایک شجاع رہنما، سید علی خامنہ ای کی
شہادت سے دنیا عزم و ہمت اور ارادے کی جنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ اس
خون کی برکت سے اب نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر ہر مسلمان پہلے سے زیادہ فریضہ شناس اور ذمہ
دار ہو جائے گا۔ 🚩
اس میں شک نہ کریں کہ اب مسلمانوں میں پہلے سے زیادہ وحدت، بصیرت اور قربت پیدا ہو
گی اور دشمنوں کو ہر محاذ پر پہلے سے زیادہ
رہبرمعظم کی مقاومت و مزاحمت اور وجود کا احساس ہو گا۔ سچے لوگ شہید ہو
جاتے ہیں لیکن سچائی نہیں مرتی۔سچ زندہ رہتا ہے اور آئندہ بھی زندہ رہے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت، اپوزیشن
اور عوام سمیت تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں اپنے اتحاد کے ساتھ دکھ کی گھڑی اس میں یہ ثابت کریں گی کہ امریکہ،
اسرائیل اور ہندوستان کے مقابلے میں ہم ایک ہیں، اور ہمارا دشمن بھی ایک ہے۔ ہم سب
انسان ہیں اور انسانیت کے دشمنوں کے دشمن ہیں۔ 🚩🏴
ملت پاکستان اپنے خدا پر کامل ایمان
رکھتی ہے۔ جس خدا نے ہمیں پاکستان عطا کیا تھا وہی اس کی حفاظت کرے گا۔ اب دشمنوں
کی نگاہیں پاکستان پر لگی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم متحد رہیں اور اپنے دشمنوں کو
پہچانیں۔ اس وقت پاکستان کے دفاع کیلئے غزہ بورڈ سے فوری طور پر الگ ہوجانا
پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ دشمن کے پنجرے سے نکلے بغیر ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کر
سکتے۔ بے شک ہمارے دشمن امریکہ و اسرائیل
اور ہندوستان بظاہر بہت طاقتور ہیں لیکن اللہ کا بھی وعدہ ہے:
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ
كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ
ترجمہ:“اور نہ کمزوری دکھاؤ اور
نہ غم کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم سچے مؤمن ہو۔”
🚨 یاد
رکھئے! دشمن کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا خمیازہ سر کٹانے سے کئی گنا زیادہ ہوتا
ہے۔
😭 ڈاکٹر
نذر حافی/ وائس آف نیشن /1/3/26 اتوار11 /9/1447
نوٹ:
روزِ شہادتِ رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای روز وفات حضرت خدیجہ علیہ السلام بھی
ہے۔ 10 رمضان المبارک







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں