زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

منگل، 10 مارچ، 2026

شہدا ہی شہید ہوتے ہیں

شہدا ہی شہید ہوتے ہیں

ڈاکٹر نذر حافی

تلوار اور گولی سے مرنا شہادت نہیں ہے، شہادت کا انحصار آلہ قتل پر نہیں، بہت سارے  لوگ روزانہ قتل ہوتے ہیں لیکن شہید نہیں ہوتے۔ شہادت، زندگی کو خالِق و مالک کے حوالے کر دینا ہے۔ اگر زندگی کو ہم نے اپنے معبود کے حوالے نہیں کیا تو پھر فقط تلوار لگنے سے شہادت بھی نہیں ملتی۔ مالِ غنیمت اور کشورکُشائی کی بھینٹ چڑھنے والی جانیں شہید نہیں ہوتیں۔ بقولِ اقبال رحمۃ اللہ

شہادت ہے مطلوب و مقصود ِمومن

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

شہادت آرزو نہیں مطلوب ہے، تمنا نہیں مقصود ہے، جادہ نہیں منزل ہے اور قالب نہیں روح ہے۔ ہماری طرح اس کی خواہش کرنے والے بہت ہیں، اس کی تلاش میں بسترِ فراش پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے والوں کی تعداد ان گنت ہے، لیکن یہ گوہرِ مراد فقط انہی کو حاصل ہوا جو مادی حیات میں جیتے جی شہید ہوگئے۔ مادی زندگی میں جو شہید ہوا، شہادت اُسی کو نصیب ہوئی۔ جو اِس دنیاوی اور مادی زندگی میں شہید نہیں ہوتا، اُسے شہادت بھی نصیب نہیں ہوتی۔ جو اپنے نفس کے بحرِ ظلمات میں گھوڑے دوڑاتا رہتا ہے، وہ معراجِ شہادت پر فائز نہیں ہو پاتا۔

حدیثِ نبویﷺ ہے کہ شہید سے قبر میں کسی قسم کی باز پُرس نہیں ہوگی۔ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ قبر میں حساب کتاب اُن کا ہوگا، جن کے ذمے بقایا ہے۔ بھلا جو اس دنیا میں ہی اپنا حساب بےباق کرکے جائے، اُس سے حساب کیسا!۔ ایک دوسری جگہ حدیثِ رسولﷺ ہے کہ اللہ نے شہید کو سات امتیازات عطا کئے ہیں۔ ان سات میں سے ساتواں امتیاز زیارتِ خداوندِ متعال ہے، یعنی اگر ایک انسان اپنی اس زندگی میں ریاکاری کرتا ہے، وجہ اللہ کے بجائے طرح طرح کے مفادات پر نظر رکھتا ہے، اور  ہوائے نفس کو اپنا رب بنا لیتا ہے تو ایسا شخص قصاب کے ٹوکے سے مارا جائے یا کسی کی گولی سے، اُسے شہید نہیں کہا جا سکتا۔

 ہمارے نبی اکرمﷺ فرماتے ہیں: جو شخص خدا کی راہ میں سرحدوں کی حفاظت یا جہاد کے لئے گھر سے نکل جاتا ہے۔ اس کے لئے  اٹھائے گئے ہر قدم پر سات لاکھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے سات لاکھ گناہوں کو مٹایا جاتا ہے اور اس کے سات لاکھ درجات بلند ہوں گے۔ وہ اس وقت تک خدا کی حفاظت میں رہتا ہے، جب تک کہ وہ مر نہیں جاتا ہے اور اُسے جیسے بھی موت آئے، وہ شہید ہے اور اگر وہ محاذ سے واپس آجاتا ہے تو گناہوں سے معاف شدہ ہے اور اس کی دعا مستجاب ہے۔

قارئینِ کرام توجہ فرمائیں! جو شخص راہِ خدا میں نکل جاتا ہے، وہ پھر شہید ہے، چاہے جس طرح بھی اُس کی موت ہو۔ لیکن جو راہِ خدا میں مخلص ہی نہیں ہوا۔ جو اپنے گناہوں پر نادم ہی نہیں ہوا، جس نے حقوق الناس اور حقوق اللہ کو اہمیت ہی نہیں دی۔ اُس کا شہادت سے کیا تعلق۔

 شہید وہ لوگ ہوتے ہیں، جو اپنی زندگیوں کو خدا کی اطاعت اور مخلوقِ خدا کی بھلائی اور رہنمائی کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔ جو جب تک زندہ رہتے ہیں تو اُن کی ذات کا فیض سبیل کی طرح رواں دواں رہتا ہے، وہ جب مسکراتے ہیں تو یتیموں اور بیواوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے، وہ جب بات کرتے ہیں تو مظلوموں کی ترجمانی ہوتی ہے، اُن کے ماتھے کی شکن سے ظالموں کے دِل دہلتے ہیں، ان کے جوتوں کی نوک سے فرعونوں کے تاج لرزتے ہیں، ان کی گفتگو سے جبر و استبداد کی زنجیریں ٹوٹتی ہیں۔وہ جب اِس دنیا سے دوسری دنیا میں منتقل ہو جاتے ہیں تو کبھی اُن کی لاشوں پر گھوڑے دوڑا دیئے جاتے ہیں، کبھی اُنہیں رات کی تاریکی اور تنہائی میں دفن کیا جاتا ہے، کبھی اُن کے مسموم بدن پر ہتھکڑیوں کے نشان ملتے ہیں اور کبھی اُن کے جنازے سیلِ بلا بن کر اُمڈتے ہیں۔

یہ زندگی میں یتیموں کے منہ میں نوالے ڈالتے ہیں، اپنے کاندھوں پر مساکین کیلئے اناج اٹھاکر لے جاتے ہیں، اِن کی قوتِ بازو سے فقیروں کے چولہے جلتے ہیں اور ان کے آہنی سینے کمزوروں کی سِپر بنتے ہیں۔ جب ہماری زندگی میں یہ رنگ نہیں، جب چال چلن میں یہ ڈھب نہیں، جب سوچ میں یہ وسعت نہیں، جب عمل میں یہ خلوص نہیں تو پھر  فقط نعروں سے شہادت نصیب نہیں ہوتی۔ اگر آج ہمارے گھر سلامت ہیں، ہماری عزتیں محفوظ ہیں، ہماری ناموس بچی ہوئی ہے، ہمارے ہاں فوجیوں کے گلے کاٹ کر فٹبال نہیں کھیلے جاتے، اگر داعش کے جنات ہمارے ملک پر قبضہ نہیں کرسکے۔اگر طالبان اور القاعدہ کے خونخوار وحشی سانحہ اے پی ایس کو تکرار نہیں کرسکے تو یہ سب ویسے ہی نہیں ہوگیا، یہ اُن کے خلوص کا ثمر ہے، جو دن رات مختلف محاذوں پر ہماری حفاظت کیلئے کمر بستہ ہیں۔ اگر آج ہماری سرحدیں سلامت، دفاع مضبوط اور ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، اگر ہمارے بچے سکون سے اسکول جاتے ہیں، ہماری بچیوں کے اسکولوں کو بموں سے نہیں اُڑایا جاتا، ہماری عبادت گاہوں سے فرقہ واریت کے عفریت کو نکال دیا گیا ہے اور ہمارے ہاں امن و سکون کی واپسی ممکن ہوئی ہے تو اس میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، کیپٹن محمد سرور شہید اور کم سِن طالب علم اعتزاز حسن شہید سے لے کر شہید قاسم سلیمانی جیسوں کی مخلصانہ قربانیوں کا ہی عمل دخل ہے۔

شہید قاسم سلیمانی نے شہداء کی نشانی یہ بتائی تھی کہ (شرط شھید شدن، شھید بودن است۔ اگر امروز بوی شھید از رفتار و اخلاق کسی استشمام شد، شھادت نصیبش می شود. تمام شھداء دارای این مشخص ھستند)یہ جملہ رہتی دنیا تک عرفاء و شہداء اور مجاہدینِ اسلام کے ہاں زیرِ بحث رہے گا، اپنے اپنے ظرف کے مطابق ادباء اور مترجمین اس کے تراجم اور تفاسیر کرتے رہیں گے۔ تاہم ایک سال تک مسلسل سوچنے کے بعد مجھے اس کا جو مفہوم سمجھ آیا، وہ سادہ الفاظ میں کچھ یوں ہے کہ “شہید ہونے کی شرط اِس زندگی میں شہید بننا  ہے۔ اگر آج کسی کے  طرز عمل اور اخلاق سے اخلاص کی خوشبو آئے تو وہی شہید ہوگا۔” اپنے دانشمند طبقے کی زبانی حاصل ِکلام یہ ہے کہ شہداء ہی شہید ہوتے ہیں۔ جی ہاں آج ہی شہید ہو جائیں، تاکہ کل کو شہید ہوسکیں۔

 



0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...