اسلام آباد: امام جعفر صادقؑ کی شہادت کے موقع پر علمی مذاکرہ منعقد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 12 اپریل 2026ء بروز اتوار بعد از نمازِ ظہرین مسجد نور زہراء میں نور زہراء قرآن و عترت اکیڈمی کے زیرِ انتظام امام جعفر صادق کی شہادت کی مناسبت سے ایک اہم علمی مذاکرہ منعقد ہوا۔مذاکرے کا عنوان "سیرت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام" تھا، جس سے مولانا سید رمیز الحسن موسوی، مولانا ڈاکٹر نذر حافی اور مولانا ڈاکٹر غلام عباس نے گفتگو کی، جبکہ نظامت کے فرائض سید میثم عباس نے انجام دیے۔
شرکاء نے اپنی گفتگو میں حضرت امام جعفر صادقؑ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بالخصوص بنو امیہ اور بنو عباس کے ادوار کے تاریخی و عبرت انگیز واقعات کا ذکر کرتے ہوئے امامؑ کی حکیمانہ تدابیر، علمی بصیرت اور فقہی و فکری خدمات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر حاضرین نے بھی مختلف سوالات کیے، جن کے مدلل جوابات نے مذاکرے کو مزید مؤثر اور مفید بنا دیا۔ مجلس مذاکرہ کے اختتام پر امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔







0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا پیغام لکھیں