زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

اتوار، 3 مئی، 2026

جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد کے جشن کی رپورٹ

جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد کے جشن کی رپورٹ
از قلم: زوہیر حسن
جامعہ الرضا بھارہ کہو  اسلام آباد میں کئی سالوں سے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہےـ مدرسہ ہذا امام رضا علیہ السلام کے نام کے ساتھ منسوب ہے تو اس لیے سالانہ پروگرام اور جشن کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے دن کیا جاتا ہےـ جامعہ ہذا کے سالانہ پروگرام میں ادارے کے سابقہ طلبا کرام اور خصوصی طور پر مختلف علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عام  عوام کوبھی دعوت دی جاتی ہےـ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی بروز بدھ 29 اپریل 2026 کو جامعہ الرضا بھارہ کہو  اسلام آباد میں اس جشن کا انعقاد کیا گیاـ  ہر سال اس پروگرام میں پرنسپل جامعہ الرضا علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب اور اس میں موجود اساتذہ کرام کی کوششوں اور محنتوں کی بدولت کچھ نہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہےـ
ان سب چیزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ادارہ دن بدن اپنی ترقی کی منازل کو طے کر رہا ہےـ یہ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھاـ پہلا سیشن مدرسہ ہذا کے طلباء کرام کے ساتھ مربوط تھاـ پروگرام کا باقاعدہ طور پر تلاوت کلام الہی سے اغاز کرنے کے لیے متعلم جامعہ الرضا آغا چمن عباس کو دعوت دی گئی ـ انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام الہی کر کے سامعین کے دلوں کو منور کیاـ اس کے بعد متعلم  جامعہ الرضا  آغاعارف حسین نے منقبت پڑھی ـ  بعد از منقبت تقریر کے لیے پہلے مقررآغا قاصد عباس کو دعوت دی گئی ـ انہوں نے فضائل مولا علی اور مولا رضا علیہ السلام پر تقریر کی ـ دوسرے مقرر کو دعوت دینے سے پہلے آغا مدثر حسن نے منقبت بیان کی ـ پھر دوسرے مقرر آغا سید حسن رضا کاظمی نے تقریر کی انہوں نے سبع مثانی کے تیسرے علی علیہ السلام کے موضوع پر تقریر کی ـ ان کے فورا بعد تیسرے مقرر نقی حسین جعفری صاحب کو دعوت دی گئی انہوں نے فضائل امام رضا علیہ السلام اور عالم ال محمد کے موضوع پر تقریر کی ـ 
بلا تاخیر دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا ـ دوسرا سیشن بہت اہم اور دلچسپ تھاـ جو کہ پی ایچ ڈی علماء کرام کے  مقالہ جات پر مشتمل تھاـ یہ مقالہ جات امام رضا علیہ السلام کے حوالے سے لکھے گئے تھے ـ جس میں تین پی ایچ ڈی  علماء کرام نے باری باری اپنے مقالات بیان کیے ـ بعد از  مقالات  محترم زریاب حیدر نے نعت بیان کی ـ پروگرام اپنے اخری مراحل میں تھا کہ جس میں فضائل امام رضا علیہ السلام بیان کرنے کے لیے مشہور خطیب،خطیب نوجوان سلیمان حیدر جوادی کو دعوت دی گئی ـ انہوں نے فضائل امام رضا علیہ السلام بیان کر کے جشن کو چار چاند لگا دیے ـ دعا کرنے سے پہلے طلبا کرام اور اساتذہ کرام کو انعامات اور اعتزازات سے نوازا گیاـ آخر میں پرنسپل جامعہ الرضا سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے تمام علمائے کرام اور مومنین کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی اور خصوصاً ادارہ ہذا کے لیے اور اس میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد اور ان پروگراموں کی ترقی کے لیے دعا کی ـ دعا امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے جشن کا اختتام کیا گیا۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...