زیرِ ادارت: ڈاکٹر نذر حافی

Most Popular

خصوصی سیریز

عالمی سیاست

سُکُوتِ لالَہ و گُل سے کَلام پَیدا کَر

ہمارے بارے میں

میری تصویر
PHD Jamiat al-Mustafa International University, Qom, Iran

ہفتہ، 16 مئی، 2026

کتاب : معجزہ کیا ہے؟

کتاب : معجزہ کیا ہے؟
تبصرہ:  ڈاکٹر نذر حافی
اس ہفتے  ایک فارسی محقق محمد باقر سعیدی روشن  کی تصنیف "  معجزہ کیا ہے؟ " میرے زیرِ مطالعہ ہے۔   موصوف قاری کا ہاتھ پکڑ کر اسے اس سفر پر لے جاتے ہیں کہ جہاں انسان محسوسات کی محدود دنیا سے نکل کر ماورائے طبیعت حقیقتوں کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ  آج بھی انسان جب آسمان کی وسعتوں کو دیکھتا ہے، ستاروں کی گردش، سورج کی روشنی، اور حیات و موت  کے حیرت انگیز نظام پر غور کرتا ہے، تو اس کے دل میں ایک اضطراب، بے چینی اور کشمکش انگڑائیاں لینے لگتی ہے۔اس کشمکش میں   انسان اپنے آپ سے یہ پوچھے بغیر نہیں رہ سکتا کہ  کیا یہ سب کچھ محض اندھے قوانینِ فطرت کا نتیجہ ہے، یا اس کائنات کے پسِ پردہ کوئی ایسی ہستی موجود ہے جس کا ارادہ ہر قانون  کا خالق ہے اور وہ ہستی ہر قانون پر حاکم ہے؟
مذکورہ کتاب کو  نورالہدیٰ مرکز تحقیقات اسلام آباد نے نشر کیا ہے اور  جامعۃ الرضا  بارہ کہو اسلام آباد  سے دستیاب ہے۔  قابلِ ذکر ہے کہ  زیرِ نظر کتاب “معجزہ کیا ہے؟” دراصل انسانی عقل، ایمان، وحی اور حقیقت کے درمیان جاری مذکورہ کشمکش  کی ایک  علمی روایت ہے۔  اس کائنات میں  ایک طرف مادی دنیا کے اٹل قوانین ہیں اور دوسری طرف انبیاءِ کرامؑ کے وہ حیرت انگیز معجزات جو ان قوانین کو بظاہر توڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم یہ کتاب قاری پر یہ روشن کرتی ہے کہ  معجزہ دراصل قانونِ فطرت کی نفی نہیں بلکہ خالقِ فطرت کی حاکمیت کا اظہار ہے۔ یعنی  قانونِ فطرت خود مختار نہیں بلکہ امرِ الہی کا دوسرا نام قانون فطرت ہے۔ گویا معجزہ دراصل اس امر کا اعلان ہے کہ قوانینِ فطرت اپنی ذات میں مستقل بالذات نہیں بلکہ ارادۂ الٰہی کے تابع ہیں۔
جیسے جیسے قاری کتاب کی ورق گردانی کرتا ہے تو اسےیوں  محسوس ہوتا ہے  کہ جیسے   وہ تاریخِ نبوت کے قافلے کے ساتھ ساتھ چل رہا ہو۔ کہیں حضرت ابراہیمؑ آگ کے الاؤ میں کھڑے ہیں ، کہیں حضرت موسیٰؑ کے عصا کی ضرب دکھائی دے رہی ہے، اور کہیں حضرت عیسیٰؑ مردہ  اجسام کو حیاتِ نو عطا کر رہے ہیں۔ مصنف نے  ان واقعات کے پسِ پردہ کارفرما الٰہی حکمت کو آشکار کرتے ہوئے قاری کو یہ احساس دلایا ہے  کہ معجزہ دراصل انسان کو اس کی محدود عقل سے بلند تر حقیقت کی طرف متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے۔
کتاب کا سب سے دل آویز مرحلہ وہ ہے جہاں گفتگو قرآنِ کریم کے اعجاز تک پہنچتی ہے۔ یہاں اسلوب میں ایک خاص روحانی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ مصنف بتاتے ہیں کہ سابقہ انبیاء کے معجزات ایک خاص زمانے اور مخصوص قوموں تک محدود تھے، مگر قرآن ایسا معجزہ ہے جو وقت کی قید سے آزاد ہے۔ چودہ صدیاں گزر جانے کے باوجود یہ آج بھی انسان کو چیلنج کرتا ہے کہ اگر تمہیں اس کے کلامِ الٰہی ہونے میں شک ہے تو اس جیسی ایک سورت ہی بنا لاؤ۔ یہ وہ معجزہ ہے جو آنکھوں سے زیادہ عقل کو مخاطب کرتا ہے، اور عقل سے بڑھ کر دل کو۔مصنف نے نہایت دلنشیں انداز میں یہ  واضح کیا ہے کہ قرآن کا اعجاز  یہ بھی ہے کہ وہ  انسان کے باطن سے ہم کلام ہوتا ہے۔ قاری جب قرآن پڑھتا ہے تو یوں محسوس کرتا ہے  کہ جیسے یہ کتاب اسے اُس سے زیادہ جانتی ہے جتنا وہ خود اپنے آپ کو جانتا ہے۔ اس بحث میں انسان پر یہ راز کھلتا ہے کہ  قرآن کے الفاظ جب  عبادت ہیں اور معانی ہدایت تو یہی تو قرآن کا  نمایاں معجزہ ہے۔
کتاب کا ایک اور امتیاز یہ ہے کہ اس کے اسلوبِ تحریر میں علمی نزاکت بھی ہے اور روحانی تاثیر بھی۔ کہیں استدلال کی گہرائی ہے تو کہیں عرفان کی لطافت،  کہیں  تاریخی گفتگو  ہے تو کہیں تفسیر سے مدد لی گئی ہے، کہیں منطقی استدلال  ہے تو کہیں محبتِ رسالت کی لطیف جھلک۔ المختصر یہ کہ  مصنف نے پیچیدہ موضوعات کو سہل انداز میں بیان کرتے ہوئے مباحث کے علمی وقار مجروح نہیں ہونے دیا۔لہذا دورانِ مطالعہ  قاری محسوس کرتا ہے  کہ جیسے وہ محض ایک کتاب  پڑھنے کے بجائے ایک علمی، فکری و روحانی معراج کے زینے  طے کر رہا ہے۔
اختتام تک پہنچتے پہنچتے قاری کے ذہن میں معجزے  کا  قدیمی، روایتی اور سُنا سنایا مفہوم بدل جاتا ہے۔  یعنی معجزہ کیا ہے؟ یہ کتاب  اپنے موضوع، استدلال اور اسلوب کے اعتبار سے انسان کو  اپنی ذات کے بارے میں ازسرِ نو سوچنے، اپنے ارد گرد کے بارے میں کچھ نیا محسوس کرنے اور اپنے خالق کو نئے شعور کے ساتھ پہچاننے پر آمادہ کرتی ہے۔
اس کتاب میں مصنف محمد باقر سعیدی روشن نے معجزات  کو نبوت، وحی اور ہدایتِ انسانی کے باہمی ربط  کی ایک الٰہی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔ کتاب کے  مترجم ادریس احمد علوی  ہیں۔ بلا شبہ  اُن کی شستہ اردو اور ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی کی نظرثانی نے اردو زبان کے قارئین کیلئے  کتاب کے  علمی معیار  کو گرنے نہیں دیا۔ مصنف نے معجزہ اور کرامت، وحی اور عقل، قانونِ فطرت اور قدرتِ الٰہی کے درمیان  ایک منطقی تطابق دکھایا ہے جسے مترجم نے بھی قائم رکھنے کا مکمل اہتمام کیا ہے۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا پیغام لکھیں

 
ممبرشپ رسائی

وائس آف نیشن کمیونٹی میں شامل ہوں

محفوظ سبسکرپشن کے لئے گوگل سے سائن اِن کریں اور پلیٹ فارم جاری رکھیں۔

  • نئی تحقیقی اشاعتوں تک ترجیحی رسائی۔
  • گوگل تصدیق کے ذریعے محفوظ شناخت۔
  • سبسکرائبرز کے لئے بہتر اور ذاتی تجربہ۔
سبسکرپشن کامیاب ہوگئی۔

Send Your Article

Submit your article here. It will stay off the public website.
Fill the form and submit your article.

Admin Feedback

Your latest feedback messages are shown below.

ایڈمن لاگ اِن

خفیہ کھولنے کے لئے صفحے میں کہیں بھی adminnazar لکھیں۔

ایڈمن اختیارات

سب سے پہلے وہ کام منتخب کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
کاپی کی اجازت = ویب سائٹ پر ٹیکسٹ سلیکٹ/کاپی ہو سکے گا۔
ڈیش بورڈ = favicon، سلائیڈر تصاویر اور لنکس تبدیل کریں۔

ایڈمن ڈیش بورڈ

مرحلہ 1: جس چیز میں تبدیلی چاہیے وہ لکھیں۔
مرحلہ 2: تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: صفحہ ریفریش کریں اور نتیجہ دیکھیں۔

وزیٹر رپورٹ

ایک شخص کو صرف ایک بار گنا جاتا ہے (کوکی + منفرد آئی ڈی کے ذریعے)۔
لائیو وزیٹرز (5 منٹ)
Loading...
آخری 1 گھنٹہ
Loading...
آخری 1 دن
Loading...
آخری 1 مہینہ
Loading...
آخری 1 سال
Loading...
کل یونیک وزیٹرز
Loading...
اس وزیٹر کی آئی ڈی
Loading...
گنتی کی حالت
Loading...
ڈیٹا سورس
Loading...
موجودہ بلاگ کے یونیک وزیٹرز
Loading...
کل سبسکرائبرز
Loading...
سبسکرائبرز (آخری 30 دن)
Loading...
مواد کی رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
کل وزیٹر رپورٹ لوڈ ہو رہی ہے...
یوزر تفصیلات لوڈ ہو رہی ہیں...
سبسکرائبرز لوڈ ہو رہے ہیں...

ویب سائٹ شناخت

مشورہ: تصویر کا سیدھا لنک دیں (`.png`, `.ico`, `.jpg`)۔

سلائیڈر تصاویر

سلائیڈر تصاویر لوڈ ہو رہی ہیں...

لنکس مینیجر

User Article Submissions

Users can submit articles here. Approved articles will remain hidden from the public website so you can publish them manually from Blogger.
Article submissions are loading...